(مشرقی چمپارن،پریس ریلیز)کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی ہدایت پرآج جامعہ زکریا ڈھاکہ متصل صدراسپتال مشرقی چمپارن میں،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مشرقی چمپارن کے ارباب مدارس کی اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی،اجلاس کی صدارت رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی چمپارن کے صدر مفتی محبوب عالم قاسمی نے فرمائی،سرپرست کی حیثیت سے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرمحترم اور جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے معاون مہتمم مولانامرغوب الرحمن قاسمی،اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی خالدانورپورنوی المظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہاراور مہمان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر تبریز عزیز مینیجنگ ڈایرکٹر رحمانیہ میڈیکل سینٹر موتیہاری شریک ہوئے،قرآن کریم کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا،نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ریاستی جنرل سکریٹری مفتی خالدانورپورنوی نے افتتاحیہ خطاب فرمایا،انہوں نے کہا:ہم سب کو اللہ نے مدارس دینیہ کی خدمات کا موقع دیایہ ان کاکرم ہے،انہوں نے اجلاس کے مقاصد کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا:مدارس اسلامیہ کی افادیت واستحکام،اس کے تحفظ کے لئے لائحہ عمل،مرکزی حکومت کی جدیدنصاب تعلیم کی افادیت اور مضمرات،خوردہ بستیوں میں بڑے مدارس کی زیرنگرانی مکاتب کے قیام،رابطہ مدارس اسلامیہ کے زیراہتمام اجتماعی امتحان کے انعقاد،عوام الناس کو دینی مدارس سے مربوط کرنے کی افادیت جیسے ایجنڈوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی،انہوں نے کہا: مدارس اسلامیہ نے ہردورمیں قائدانہ رول اداکیاہے،ملک کوآزادکرانے سے لے کر عیسائی مشنری کی کوششوں کو ناکام بنانے تک اس نے اپنافریضہ بخوبی نبھایاہے،انہوں نے کہا:ہم کومایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے،آج جوحالات ہیں،کل تو اس سے بھی برے حالات تھے،لیکن ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں،اور ہر پریشانی کو سہہ کرمدارس کی آبیاری کرتے رہے۔مہمان اعزازی ڈاکٹر تبریز عزیزصاحب نے اہم خطاب کیا،انہوں نے اس بات پر زودیاکہ مدارس اسلامیہ کے ذریعہ تعلیمی مشن کو سوفیصد کامیابی مل سکتی ہے،اس کے ارباب مدارس کو تھوڑی سی توجہ دینی ہوگی،مکاتب کے قیام کو انہوں نے ضروری قراردیتے ہوئے تمام مدارس اسلامیہ سے گذارش کی کہ وہ اپنے لئے لاز م کرلیں کہ وہ اپنے قرب وجوارمیں مکاتب ضرور قائم کریں،اجلاس کی صدارت کررہے جناب مفتی محبوب عالم صاحب قاسمی نے مختصر صدارتی خطاب بھی فرمایا۔رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے صدرمحترم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے مدارس اسلامیہ عربیہ کے نظام تعلیم وتربیت سے ارباب مدارس کو روشناش کراتے ہوئے تدریب المعلمین کے شعبہ کی طرف توجہ مبذول کرائی،انہوں نے زور دے کرکہا: مدارس اسلامیہ نے ہر دورمیں ملک وملت کے لئے قائدانہ کردار پیش کیاہے،ملک میں جاری فتنوں سے بھی انہوں نے آگاہ کیا،فتنہ ارتداد،فتنہ شکیلیت کی طرف بھی توجہ دلائی،انہوں نے اعلان کیاکہ جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں تدریب المعلمین کا شعبہ قائم ہے،اساتذہ کرام سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں،اس اجلاس میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کابھی فیصلہ لیاگیا،ارباب مدارس نے اجتماعی امتحان کو بھی ضرروی قراردیا،اس کے لئے امتحان بورڈ بنانے کا فیصلہ لیاگیا،جس کی ذمہ داری رابطہ مدارس ا سلامیہ عربیہ ضلع مشرقی چمپارن کے عہدیداران وذمہ داران کو دی گئی۔رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مشرقی چمپارن کے جنرل سکریٹری جناب مفتی محمداحمدقاسمی صاحب نے سابقہ کاروائی کی خواندگی کرتے ہوئے ضلع کے مدارس اسلامیہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے تنظیم کی توسیع بھی کی اور اپنے نائبین کا انتخاب مجلس میں شامل ارباب مدارس کے اتفاق رائے سے کیا،اجلا س کی نظامت مولاناجاویدعالم مظاہری نے کی۔ اس موقع پر ضلع کے درجنوں مدارس کے ذمہ داران،مہتممین،اورنمائندوں کے علاوہ کئی معززہستیاں شریک اجلا س رہیں،شرکت کرنے والوں میں ڈھاکہ جامع مسجدکے امام وخطیب مولانانذرالمبین ندوی،مولانامفتی ثناء اللہ قاسمی،قاری منورحسین،مدرسہ تجوید القرآن خیروا کے ناظم تعلیمات جناب قاری انعام الحق،مدرسہ مدنیہ کے مہتمم مولاناجمال الدین،مولاناکفیل احمد،قاری ساجد،قاری علی امام واحدی، مولاناانعام اللہ شمسی،مولانا،مفتی صابر،مولانامجیب اللہ قاسمی،مفتی ابوحذیفہ ابوظفر،مولاناامان اللہ سرپنیا،مولانامجیب الرحمن،مولاناعطاء اللہ،مفتی ظفیراحمد، ماسٹرریاض، مولانامقصودعالم،مولاناعبدالحنان قاسمی، قاری صدرعالم ندوی،عبدالخالق قاسمی،محمدذبیح اللہ،قاری حیبب الرحمن، محمدزکریا، محمدمعراج الدین، محمدثاقب ضیاء ندوی،محمدابواللیث،مولانامحمدرحمت اللہ کے علاوہ،قاری آس محمد،مولانافداء حسین،مفتی راحیل انورپورنوی،قاری ارشد،قاری عبدالخالق،قاری حسیب الرحمن،قاری سعیدالرحمن سمیت سینکڑوں اسماء شامل ہیں۔
جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی۔