پٹنہ، 23 نومبر (اے بی این ایس ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع’سنکلپ‘ میں پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود محکمہ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پنکج کمار پال نے محکمہ کے ذریعہ چلائی جانے والی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے مختلف اسکالرشپ اسکیموں کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم شروع سے ہی پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے کام کر رہے ہیں۔ ہم لوگوں نے ایک علیحدہ پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ بہبود کا محکمہ بنایا۔ پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات کو پڑھنے کے لیے خصوصی سہولت دی گئی۔ ریاستی حکومت اپنے مد سے اس پر بہت خرچ کر رہی ہے۔ پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جارہی اسکیموں کو بہتر طریقے سے نافذ کرتے رہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں انجینئرنگ کالج، میڈیکل کالج، پولی ٹیکنک کالج کھولے گئے ہیں تاکہ یہاں کے طلباءو طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل نے میں سہولت ہو۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کے لیے طلباءو طالبات کو ’بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ‘ اسکیم کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ ریاست میںطلبا و طالبات کو اسکالرشپ اسکیم کا فائدہ بھی دیا جارہا ہے۔ ہم لوگوں کامقصد یہ ہے کہ ریاست کے تمام طلباءوطالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کریں ان کی ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ کے طلباءوطالبات کی ترقی کے لیے چلائی جارہی اسکیموں کی تشہیر کی جائے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
میٹنگ میں پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود کی وزیر انیتا دیوی، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسٹر عامر سبحانی، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر وویک کمار سنگھ، محکمہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھا، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود محکمہ کے سکریٹری مسٹر پنکج کمار، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود محکمہ کے ڈائریکٹر وریندر یادو موجود تھے۔