گجرات کی شاعرہ رشمی رنجن اور صارم کے اعزاز میںمعین گریڈیہوی کی رہائش گاہ پر شعری نشست

پٹنہ(پریس ریلیز) بزم معین کی جانب سے معین گریڈیہوی کی رہائش گاہ واقع سبزی باغ، پٹنہ میں رشمی رنجن بڑودرا (گجرات) اور محمد عذیق الرحمٰن صارم کٹیہار کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت کہنہ مشق شاعر و ادیب عطا عابدی نے کی اور نظامت کے فرائض کاظم رضا نے بہ حسن و خوبی ادا کیے ۔ اس نشست میں پٹنہ اور اس کے گردونواح کے شعراء کرام نے شرکت کی ۔ جن شعراء کرام کے اشعار کو داد و تحسین سے نوازا گیا۔
عطا عابدی:
آنکھوں میں جھانکنے کا فن تم کو ، سچ ہے اگر،خوب آتا ہے
اپنے ہی لب سے اپنے دل کی کیسے بیاں تقصیر کریں
عذیق الرحمٰن صارم
ہر سمت سلگتا ہے غربت کا شرر اب تک
روٹی کو ترستا ہے دنیا میں بشر اب تک
تم جتنا ستم ڈھا لو لیکن یہ حقیقت ہے
مظلوم کی آہوں میں باقی ہے اثر اب تک
کاظم رضا
دل نے گھبرا کر اسی دلگیر کو آواز دی
جب تصور تھک گیا تصویر کو آواز دی
مصلح الدین کاظم:
ٹھیک اپنے وقت پر آئے گی میرے پاس بھی
موت کو مطلب نہیں تقدیم و تاخیر سے
رشمی رنجن برودرا،گجرات
سرور دیکھو تو ذرا عشق سر چڑھ کے بیٹھا ہے
بس اک انتظار کا مسئلہ الجھتا رہا
زمانے سے کہہ کر ہی سہی آیا تو کرو
ہائے تنہائی اور کنج قفس مچلتا رہا
معین گریڈیہوی:
آگ لگا مت پانی میں ، مت اترا جوانی میں
دیکھو معین کیسی ہے یہ،باتیں دلبر جانی میں
اصغر حسین کامل:
خزاں نے کر دیا قصہ تمام گلشن کا
وہ کہہ رہے ہیں چمن میں بہار ہے اب بھی
اویناش امن:
چار پیسے آج بچے کیا کمانے لگ گئے
باپ کو ہی دیکھی آنکھیں دکھانے لگ گئے
حیدر امام حیدر:
الجھے بن دامن کانٹوں سے راز گلستاں کیا ہے
جی پر نہ مصیبت آئی تو وہ درد شبستاں کیا ہے
غلام ربانی عدیل:
فکر معاش گردشِ دوراں فضا خموش
جی دار لوگ تھے جو زمانے میں چل گئے
امیر حمزہ:
میں ہوں نادان تو نادان رہنے دو
سیاست سے دو گریبان رہنے دو
محمد جہانگیر راہی مطفرپوری:
کام جب بھی کوئی نیا کیجیے
مشورہ دںستو کر لیا کیجیے
سلمان ساحل:
دل بھی اس شخص پہ دھڑ کا بے کہ جس میرا
لاکھ کوشش ہو مگر پھر بھی نہیں ہونا ہے

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *