جگدانند سنگھ بنے رہیں گے آرجے ڈی کے ریاستی صدر، عبدالباری صدیقی کو ملی نئی ذمہ داری

پٹنہ، 25 نومبر(نمائندہ)۔آر جے ڈی کے ریاستی صدر کو لے کر جاری شکوک ختم ہو گئے ہیں۔ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے ریاستی صدر کے عہدے کے بارے میں واضح کیا ہے۔ جگدانند سنگھ آر جے ڈی کے ریاستی صدر رہیں گے۔ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی کو نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہیں آر جے ڈی کا نیا قومی پرنسپل جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی چار افراد کو قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔واضح ہو کہ جمعرات کی شام انہوں نے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد سے تقریباً ایک گھنٹہ ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد تمام رنجشیں اور شکایات دور ہوگئیں اور ان کی ناراضگی بھی دور ہوگئی۔ گزشتہ دو ماہ سے پارٹی کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے بعد بھی جگدانند سنگھ کو ریاستی صدر کے عہدے پر برقرار رکھنے کی وجہ ان کی صاف شبیہ اور نظم و ضبط ہے۔سدھاکر سنگھ کو نتیش کابینہ سے ہٹائے جانے کے بعد جگدانند سنگھ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پارٹی سے ناراض ہیں، انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔ اس کے بعد سے وہ پارٹی کے پروگرام سے مسلسل دوری بنائے ہوئے تھے۔ گزشتہ کئی دنوں سے وہ پارٹی دفتر تک نہیں پہنچے۔ انہوں نے دہلی میں منعقدہ پارٹی کی ایگزیکٹو میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی۔ جس کی وجہ سے قیاس آرائیوں کو تقویت ملی اور کہا جا رہا تھا کہ آر جے ڈی نے بھی اپنا آپشن چن لیا ہے اور جگدانند سنگھ کے بجائے عبدالباری صدیقی کو پارٹی کی کمان سونپی جا رہی ہے۔ لیکن ایک بار پھر لالو پرساد نے جگدانند سنگھ کو راضی کر لیا ہے اور وہ پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر برقرار رہیں گے۔اس کے ساتھ آر جے ڈی کی قومی ایگزیکٹو کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ قومی صدر لالو پرساد کے علاوہ چار نائب صدور کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس بار دو نئے نائب صدر دیویندر پرساد یادو اور ادے نارائن چودھری بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور سینئر لیڈر شیوانند تیواری کو دوبارہ نائب صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آر جے ڈی میں 12 سکریٹری بنائے گئے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو 28 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل ایگزیکٹو میں کل 85 ممبران بنائے گئے ہیں۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *