نوادہ ، 25 نومبر (نمائندہ)۔نوادہ میں بے پٹری ہو چکی صحت نظام کی وجہ سے مریضوں کی جان پر آفت بن آئی ہے۔ عالم یہ ہے کہ مریض اسپتال تک نہیں پہنچتے ہی اسے ریفر کر دیا جاتا ہے۔ جمعہ کے روز بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر نے شہر کے گڑھ پر محلہ کے شیو شنکر پرساد کے بیٹے پرنس کو بغیر دیکھے ریفر کر دیا۔حد تو یہ ہے کہ مریض اسپتال تک نہیں پہنچاتھا ۔ وہ راستے میں ہی تھا ۔ ایمبولینس نہیں ملنے کی وجہ لواحقین اسے ٹھیلہ پر لے کر اسپتال جا رہے تھے۔ لیکن اس کے اسپتال پہنچتے ۔ پہنچتے ڈاکٹر نے ویمس پاوا پوری کے لئے ریفر کر دیا۔ دراصل مریض کے والد پہلے ہی اسپتال پہنچ چکے تھے۔ انہوں نے پرچی کٹوائی اور بیمار بیٹے کے اسپتال پہنچنے سے پہلے ڈاکٹر کے پاس جا کر مسئلہ بتا دیا۔ جبکہ مریض نے اسپتال میں قدم بھی نہیں رکھا تھا ، صبح سے ہی طبیعت خراب تھی۔پرنس صبح سے بیمار تھا۔ تب کہیں لواحقین نے اسے صدر اسپتال لایا تھا۔ اس وقت ڈاکٹر نے بخار کی دوا لکھ کر گھر بھیج دیا تھا۔ ڈاکٹر کو دیکھے بغیر مریض کو پاواپوری بھیجنے کے معاملے پر عام شہریوں میں ناراضگی ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ صدر اسپتال میں تعینات ڈاکٹر اسپتال میں مریضوں کی خدمت نہیں کرنا چاہتے۔ اگر وہ اپنے پرائیویٹ کلینک تک پہنچتے ہیں تو بھاری رقم لے کر ان کی صحیح طریقے سے دیکھ بھال کرتے ہیں۔سب سے افسوسناک امر یہ ہے کہ ڈاکٹروں کی نااہلی کے باعث صدر اسپتال ایک طرح سے موت کا کنواں بن چکا ہے۔
