امیش کشواہانے داخل کیا پرچہ نامزدگی‘ بلامقابلہ ریاستی صدر منتخب ہو ں گے

پٹنہ ، 26 نومبر (اے بی این ایس)۔جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر کے عہدے کے لیےہفتہ کے روز امیش کشواہا نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے تجویز کنندہ قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ بنے۔امیش کشواہا کے علاوہ کسی اور امیدوار نے ابھی تک پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ وہ ریاستی صدر بن جائیں گے۔ نامزدگی کے بعد اب ریاستی کونسل کے اجلاس میں بلامقابلہ صدر کے لیے امیش کشواہا کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔نامزدگی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امیش کشواہا نے کہا کہ میں انتخابی عمل پر کچھ نہیں کہہ سکتا ، لیکن میں اپنے لیڈر کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ سے جو امید کی ہے ۔ میں اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کرتا رہوں گا۔ مجھے دوبارہ ریاستی صدر کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ میں پوری طرح اس بنیاد پر قائم رہوں گا کہ نتیش کمار نے ترقی کے ساتھ انصاف کیا ہے ۔واضح رہے کہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ امیش کشواہا بلا مقابلہ صدر منتخب ہوں گے کیونکہ اس کے مقابلے میں کوئی بھی لیڈر نے پرچہ نہیں بھرا۔

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *