پٹنہ، 26 نومبر(اے بی این ایس ) یوم آئین کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 26 نومبر 1949 کو ہندوستانی آئین کواپنایا گیا اور 26 جنوری 1950 کواسے نافذکیا گیا تھا۔ سال 1930 سے ہی 26 جنوری کی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ جنگ آزادی کے لیے اس دن خصوصی کام ہواتھا۔ 26 نومبر 1949آئین بن کر تیار ہوگیا تھا لیکن اس وقت کی حکومت نے اسے 26 جنوری کو ہی نافذ کرنے کے بارے میں سوچا اور 26 جنوری 1950 سے اسے نافذ کیا گیا۔ 26 جنوری کویوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 26 نومبر میرے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ پہلی مرتبہ 26 نومبر 2005 کو ہم نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تھا۔ سال 2011 سے 26 نومبر کومنشیات سے آزادی دن کے دن کی شکل میں ریاست میں منایا جاتاہے۔ ایگزیکٹو، مقننہ اور عدلیہ جمہوریت کے تین اہم ستون ہیں۔ آج کے پروگرام میں سب موجود ہیں۔ باپو نے کہا تھا کہ شراب بری چیز ہے۔ شراب پر پابندی سے متعلق ریاست کی پالیسی رہنما خطوط میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آج کے اس موقع پر میں آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور گورنر صاحب کو اس خصوصی پروگرام کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آپ موجودگی پر خیر مقدم کرتا ہوں۔اس موقع پر اسمبلی کے اسپیکر جناب اودھ بہاری چودھری، آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، وزیر قانون شمیم احمد، پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس، چیف سکریٹری عامر سبحانی موجود تھے۔