پٹنہ، ۲۶؍نومبر(اے بی این ایس)اُمیش سنگھ کشواہا ایک بار پھر بلا مقابلہ بہار ریاستی جنتا دل کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جو پارٹی کے لیے نیک فال ہے اور اس سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ کشواہا کی سابقہ کارگزاریوں اور پارٹی کی عوامی جڑیں مضبوط کرنے کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے اقلیتی سیل،بہار ریاستی جنتا دل(متحدہ) کے صدر اور بہار قانون ساز کونسل،پٹنہ کے سابق ڈپٹی چیئرمین جناب سلیم پرویز نے انہیں مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہیں۔انہوںنے موصوف کو ایک نیک دل اور اچھی شبیہ کی حامل شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے کا ایک خوشگوار تجربہ ہوا ہے۔
سلیم پرویز کڑھنی اسمبلی حلقہ کے اپنے دوسرے دن کے دورے پر ہیں۔آج بھی انہوں نے حلقہ کے مادھو پور، منیاری، شیلوت، مری پور، امرکھ اور چین پورپنچایتوں کے تحت مختلف علاقوں کے دورے کیے جہاں عوام نے پھولوں کے ہار پیش کرکے ان کا پرزوراستقبال کیا۔صدر موصوف نے مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں وزیر اعلی نتیش کمار کے مختلف منصوبے اور کارنامے عوام کے سامنے اجاگر کیے اورمہاگٹھبندھن کے امیدوارمنوج کشواہا کو کثیر ووٹوں سے کامیاب کراکر وزیر اعلی نتیش کمار کے ہاتھوں کو مضبوطی عطا کرنے کی اپیل کی۔
اس دورے کے دوران ‘ان کے قافلے میں بہار ریاستی اقلیتی سیل کے نائبین صدر رضی احمد عرف منا انصاری‘ویشالی،غلام غوث راعین‘سارن، اے آر دانش‘پٹنہ،عقیل احمد خان‘پٹنہ، شفیع احمد‘پٹنہ ،افروز عالم‘پٹنہ،پروفیسر شبیر احمد مظفر پور،وسیم احمد مدھوبنی،جنرل سکریٹری صابر صدیقی، ویشالی ضلع صدر مصطفی حسن اورسرگرم جے ڈی (یو)رہنماء محمد اکبرعلی‘پٹنہ و دیگر رہنماء شامل تھے۔