بہار میں انامیکا جین عنبر کو شعر سنانے سے روکا

پٹنہ، 26 نومبر(اے بی این ایس)۔سون پور میلے میں مشہورکاویتری انامیکا جین عنبر کی توہین کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ہری ہر علاقہ میں آل انڈیا کوی سمیلن 25 نومبر کوانعقاد کیا گیاتھا۔ اس میں شرکت کے لیے کئی کویوں کو دعوت نامے بھیجے گئے۔ ان میں انا میکا عنبر بھی شامل تھیں لیکن آخری وقت میں انہیں کویتا سنانے سے روک دیا گیا۔ اس دوران انامیکا جین عنبرنے فیس بک لائیو پر آکر بہار حکومت پر الزام لگایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہار حکومت خوفزدہ ہے۔
اس کے بعد دیگر شعراء نے بھی پروگرام میں شرکت نہیں کی۔ انامیکا عنبر نے یہ معلومات اپنے فیس بک لائیو کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ شعر پڑھنے سون پور میلے میں پہنچی تھی۔ اس دوران اسٹیج پر شو شروع ہونے سے قبل انتظامیہ نے انہیں شعر سنانے سے روک دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حاجی پور کے بین الاقوامی سون پور میلے میں جمعہ کے روز آل انڈیا کوی سمیلن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے آغاز سے پہلے چھپرہ اے ڈی ایم نے پروگرام ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ انامیکا جین عنبر کو چھوڑ کر باقی کوی کویتاسنائیں گے۔ اس بات کا علم کویوں کو ہوا تو دیگر شعراء نے بھی پروگرام کا بائیکاٹ کر دیا۔ حالانکہ اے ڈی ایم نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
اس کے بعد کویتری انامیکا جین عنبر نے سوشل میڈیا پر لائیو آکر الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کے دباؤ میں انہیں ہری ہر میلے کے مشہور کوی سمیلن میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ پٹنہ ایئرپورٹ سے واپس دہلی جارہی ہیں۔
شاعرہ انامیکا جین عنبر کو اسٹیج پر جانے سے روکنے کے معاملے پر بھی سیاست شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان اروند سنگھ نے کہا کہ شرم آتی ہے بہار حکومت پر جس نے انامیکا کو بہار کی سرزمین سے بلا کر ان کی تذلیل کی۔
ڈاکٹر انامیکا عنبر 1983 میں بندیل کھنڈ کے للت پور ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں دھنگول میں پیدا ہوئیں۔ انامیکا کے والد اتم چند جین جو ایک بہت مشہور وکیل بھی ہیں۔ ان کی والدہ کا نام گنمل جین ہے جو ایک گھریلو خاتون ہیں۔ انامیکا پیشے کے لحاظ سے ایک کاویتری ہیں جو کویتا کو بہت مشہور اور طنزیہ انداز میں گاتی ہیں۔واضح ہو کہ اس سے قبل بہار کے کیمور ضلع کی نیہا سنگھ راٹھور نے لکھا تھا ‘یو پی میں کا با؟ گانا گا کر یوگی حکومت کی چٹکی لی تھی۔ جس کے بعد یوپی کی کویتری انامیکا جین عنبر نے’’یو پی میں بابا‘‘ گا کر نیہا کو جواب دینے کی کوشش کی ۔ یہ گیت کافی مقبول ہوئی۔ انامیکا جین عنبراکثر اپنی نظم کو خود گاتی ہیں اور اسٹیج پرکویتا اور نظمیں پڑھنے کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کرتی ہیں۔

About awazebihar

Check Also

غزل

مری ہستی میں فن بھرنے نہ دے گا یہ بھوکا پیٹ کچھ کرنے نہ دے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *