دستورکے تحفظ میں ملک کی ترقی کارازمضمر ہے:انیس الرحمن قاسمی

دربھنگہ 26/انومبر(پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھارت کا دستور 26/نومبر 1949ء کو منظورکیا گیا تھا،جب کہ اس دستور کو 26جنوری 1950ء کو نافذ کیا گیا،یوم دستورکے موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کی مرکزی،ریاستی اورضلعی یونٹ نے یوم دستور کے عنوان سے مختلف پروگرام منعقد کئے اوراپنے آئین ودستور سے عام لوگوں کو واقف کرانے کی کوشش کی،مولاقاسمی نے کہا دستور کے تحفظ میں ہمارے ملک کی ترقی کا راز پنہاہے،ملک دستور کے مطابق چلے گا تو ترقی کی راہیں ہموار ہوتی چلی جائیں گی،لیکن اگر خدانخواستہ بھارت کے دستور کو پامال کیا گیا،اورغیر دستور ی طریقے سے ہمارے حکومتی محکموں نے کام کیا نیز اسمبلیاں اورپارلیامنٹ ایسے قوانین بنانے لگے،جو دستور کی روح کے منافی ہو،توہمارا ملک دنیا میں اپناوقارکھودے گا،اورترقی کا سفر تھم جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ دستور ہند کی تمہید (Preamble) اس کی روح ہے،اوراس کے خلاف کسی طرح کی قانون سازی غیر دستوری ہے،بد قمستی سے گزشتہ دوتین سالوں میں پارلیامنٹ سے ایسے بل پاس کئے گئے جو اس تمہید کی روح کے خلاف اوراس سے متصادم ہے۔
جب کہ آل انڈیا ملی کونسل بہار کے کاگزارجنرل سکریٹری مفتی محمد نافع عارفی دستور ہندکی Preambleکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دستورہندہی تمہید اوراس کا Preambleآزاد ہندوستان کی روح ہے،اگر اس کی روح پر ضرب پڑی،اگر اس کا گلا گھوٹنے کی کوشش کی گئی تو یہ ملک صرف ایک ڈھانچہ بن کر رہ جائے گا جس میں روح نہیں ہوگی،تمہید کی ابتداء ہم بھارت کے عوام سے ہوتی ہے،اس کے الفاظ ہیں We the People of India….لیکن کچھ طاقتیں اس Weکو Meسے بدلنے کی کوشش کررہی ہیں،ان ناپاک کو ششوں کو روکنا ہوگا اوران ظالم پنجوں کو مروڑنا پڑے گا جو دستور کے بال و پر نوچنے کی کوشش کررہے ہیں اوربھارت کے ہرشہری کے دل و دماغ میں بٹھلانی پڑے گی کہ یہ ملک ہمارا ہے اوراس میں ہمیں برابر کے حق حاصل ہیں،جو ملک کے وزیراعظم اوردیگر بڑے سے بڑے عہدے دارو ں کو حاصل ہے،دستور کی تمہیدمیں یہ بات واضح طورپر کہی گئی ہے کہ بھارت ایک مقتدر،سماج وادی غیر مذہبی عوامی جمہوریہ ہے،اس میں ہر ایک کے لیے سماجی،معاشی اورسیاسی انصاف، خیال،اظہار رائے،دین اورعبادت وفکر کی آزادی نیز مساوات اوراخوت کے حق کو یقینی بنایا گیا ہے،کوئی بھی قانون اس تمہید کے دائرے کے دائرے سے باہر جاکر یا اس تمہید کو جو نقصان پہنچانے والاہو پارلیامنٹ نہیں بنا سکتی ہے۔اخیرمیں انہوں نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

 

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *