شادی شدہ مسلم لڑکی نے غیر مسلم لڑکےسے شادی رچائی

پٹنہ، 26 نومبر(اے بی این ایس)۔جھارکھنڈ کے ضلع گوڈہ کے مہرما علاقہ کے رہنے والے رام کمار نے مسکان خاتون نامی ایک مسلم لڑکی سے شادی کرلی ہے،حالانکہ مسکان خاتون شادی شدہ ہیں اور ابھی تک ان کے شوہر نے ان کو طلاق نہیں دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مسکان خاتون کی شادی کچھ دن پہلے ٹھاکر گنگٹی بلاک میں ان کی اپنی برادری کے لڑکے کے ساتھ مسلم رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی۔ رام مسکان کے شوہر کا دوست تھا اور اسکا ان کے گھر آنا جانا تھا، اسی دوران دونوں کے درمیان معاشقہ ہوگیا۔ 17 اکتوبر کو دونوں گڈہ کورٹ پہنچے اور شادی کرلی۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو وہ بھی عدالت پہنچ گئے اور لڑکی کو کافی سمجھانے کی کوشش کی، لیکن لڑکی نے والدین کی تمام باتوں سے انکار کیا۔ اس کے بعد دونوں جھارکھنڈ سے بہار آگئے اور یہاں بھاگلپور پیرپینتی کالی مندر میں ہندو رسم و رواج کے ساتھ شادی کی۔
اس شادی میں وشو ہندو پریشد، بجرنگ دل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے کارکنان بھی موجود تھے۔ شادی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکے نے کہا کہ ہم اس شادی سے بہت خوش ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ مسکان خاتون نے عدالت میں اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مرضی سے شادی کر رہی ہوں اور اس شادی سے خوش ہوں، لڑکی نے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں پولیس انتظامیہ کی جانب سے لڑکی کو سیکورٹی فراہم کی گئی اور لڑکی کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *