آر ایس ایس لیڈرموہن بھاگوت کا بہار دورہ امن کیلئے خطرہ: ایم آئی ایم

دربھنگہ: پریس ریلیز۔آر ایس ایس نیتاموہن بھاگوت کے دو دنوں کے دربھنگہ دورے پرمسلم بیداری کارواں و آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈر نظرعالم نے سوال کھڑا کیا ہے اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھ مہینے میں موہن بھاگوت کا بہار میں یہ تیسرا دورہ ہے۔ متھلانچل کے دربھنگہ میں دوسرا۔ اس دورے پرنظرعالم نے کہا کہ بھاگوت کا لگاتار بہار میں دورہ امن کے ماحول میں زہرگھولنے کا کام کررہا ہے۔
آئندہ ہونے والے لوک سبھا انتخاب کے مدنظر موہن بھاگوت لگاتار سیاسی دورہ کررہے ہیں۔ خاص کر متھلانچل اور سیمانچل میں نفرت کی بیج بونا چاہ رہے ہیں جس میں بھاگوت ہوں یا امیت شاہ کبھی کامیاب نہیں ہوپائیں گے۔ نظرعالم نے کہا کہ پچھلے دنوں امیت شاہ بھی سیمانچل کے دورے پر تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ سیمانچل میں اب ترقیاتی کام ہوں گے، یہاں کے لوگوں کوروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، غریبی سے لوگوں کو باہر نکالا جائے گا۔ لیکن جب سے امیت شاہ سیمانچل سے بھاشن دیکر گئے سیمانچل میں ایک بھی کام نہیں ہوا۔ نظرعالم نے کہا کہ متھلانچل کا علاقہ بھائی چارے اور امن کا پیغام دینے کا کام کرتا ہے اور آگے بھی کرتا رہے گا۔ لیکن موہن بھاگوت کا دورہ ایسا لگتا ہے کہ امن کے ماحول میں نفرت کی بیج بونے کیلئے ہورہا ہے۔ موہن بھاگوت بولتے ہیں کہ ہم محبت کی پاٹھ شالہ چلاتے ہیں لیکن ان کے قول و فعل میں بڑا فرق ہے۔ جب بھی یہ کہیں دورہ کرتے ہیں تو نفرت کی پاٹھ شالہ لگاتے ہیں اور ملک کے امن و امان کے ماحول کو بگاڑنے کا کام کرتے ہیں۔
مذہبی منافرت پھیلاتے ہیں۔ لوگوں کے ذہن کو خراب کرتے ہیں۔ دربھنگہ میں بھی ان کا دو روزہ دورہ نفرت کی پاٹھ شالہ کو آگے بڑھانے کا ہے۔ نظرعالم نے بہار کے وزیراعلیٰ کو نائب وزیراعلیٰ پر بھی سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف موہن بھاگوت کے استقبال میں ہزاروں پولیس اہلکار لگاتے ہیں اور دوسری طرف آر ایس ایس کو کوستے ہیں اور ملک کے لئے خطرہ بتاتے ہیں۔ بھاجپا جس کی گود سے جنم لیا اس کے نیتا بھاگوت کو نتیش کے وزیراپنے گھر بلاتے ہیں۔ ایسے میں نتیش کمار اور تیجسوی یادو بہار اور ملک کو بچانے کی بات کس منھ سے کرتے ہیں، کیسے 2024 اور 2025 کے انتخاب میں یہ بھاجپا کو روکیں گے۔ نظرعالم نے کہا کہ اگر واقعی وزیراعلیٰ نتیش کمار نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو بہار اور ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو بھاگوت جیسے فرقہ پرست طاقتوں کو بہار میں نفرت کی بیج بونے سے روکیں اور عوام کے اندر بھاگوت کے دورے سے پنپ رہے بے چینی کو دور کریں۔

 

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *