اقلیتی طبقہ اپنے ووٹ منتشر نہ کریں ورنہ اس کاسیدھا فائدہ نفرت بازوں کو ہوگا : سلیم پرویز

پٹنہ : (پریس ریلز)وزیر اعلی نتیش کمار نے جمہوری قدروں اور سماجی و مذہبی ہم آہنگی کی ہمیشہ آبیاری کی ہے اوربہار میں فرقہ پرستوں کو ان کی اوقعات میں ہنے پر مجبور کیا ہے جو یہ ان کا بڑا کارنامہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ بہار کے انصاف پسندلوگ بالخصوص مسلم اقلیتیں ان کے معترف ہیں۔
وزیر اعلی نتیش کمارنہ تو کبھی بدعنوانی کو برداشت کرتے ہیں اور نہ نفرت کی بنیاد پر سماج کوتقسیم کرنے کی کسی کوشش کرنے والوں کو بخشتے ہیں۔یہ فرمانا ہے اقلیتی سیل،بہار ریاستی جنتا دل (متحدہ) کے صدر اور سابق ڈپٹی چیئرمین ‘بہار قانون ساز کونسل ،پٹنہ جناب سلیم پرویز کاجوکڑھنی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کی تشہیرکے لیے دُبیاہی، سمیرا، لوڈوڑا، گوریا با،بلور، کَھرونا اور سکری سریا پنچایتوں کے تحت مختلف مقامات پر میٹنگوں سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مہاگٹھبندھن(جے ڈی یو) امیدوار منوج کشواہا کے مقابلے میںجس پارٹی کا امیدوار میدان میں ہے اس پارٹی کا حال تو یہ ہے کہ اس نے جمہوری طریقے سے منتخب کی گئیں کئی حکومتیں گرواکر اقتدار پر قبضہ کرکھا ہے جس کے لئے اس پر اراکین اسمبلیوں کی خرید و فروخت کے الزامات بھی عائد کئے جاتے ہیں۔یعنی وہ پارٹی جمہوریت اور سماجی ہم آہنگی میں یقین نہیں رکھتی۔ہمارے پڑوسی ریاست میں اسی پارٹی کی حکومت ہے جو بلڈوزر کلچر میں یقین رکھتی ہے اور نفرت کی سیاست کررہی ہے۔اس لیے اقلیتوں کو اس بات کاخاص خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے ووٹ تقسیم نہ ہوں ورنہ اس کا سیدھا فائدہ اسی خاص پارٹی کو ہو جائے گا جو نہ تو ملک کے مفاد میں ہے اور نہ بہارکے مفاد میں ہوگا۔۔اس لیے مستعد ہوکر اپنے ووٹ ڈالیں اورکوشش کریں کہ ووٹ دہی کی شرح زیادہ سے زیادہ ہو۔اس دورے میںجے ڈی یو کے سینئر رہنماء بدر کامل انصاری، خواتین کمیشن کی سابق رکن محترمہ رضیہ کامل انصاری، اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدور سید نجم احسن،محمد شفیع، پروفیسر شیرازی اورمحمد اکبر علی، محمد قیس،صابر صدیقی،مظفر ور ضلع صدر اقلیتی سیل عرفان احمد دلکش،محمد قیس اورململ مکھیا و دیگر رہنماء ان کے ساتھ تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *