میری کوم چلائیں گی کینسر کی شروعاتی جانچ مہم

حیدرآباد، 28 نومبر (یو این آئی) امریکن اونکولوجی انسٹی ٹیوٹ (اے او آئی) نے پیر کو اعلان کیا کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) ایتھلیٹس کمیشن کی چیئرپرسن میری کوم کو کینسر کی ابتدائی اسکریننگ مہم کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اے او آئی جنوبی ایشیا میں 16 کینسر ہسپتال چلا نے والے سب سے بڑے کینسر ہسپتالوں میں سے ایک ہے ۔اے او آئی نے ایک ریلیز میں کہا کہ اس مہم کا مقصد پورے ملک میں بشمول شمال مشرقی، جہاں کینسر کے سب سے زیادہ معاملات ہوتے ہیں، کینسر کا جلد پتہ لگانے اور باقاعدہ اسکریننگ کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔این سی آر پی رپورٹ 2020 کے مطابق، ہندوستان میں ہر سال کینسر کے تقریباً 10 لاکھ نئے کیس رپورٹ ہوتے ہیں اور اس کے باوجود باقاعدہ اسکریننگ کے بارے میں بیداری کی سطح بہت کم ہے۔
اے او آئی نے میری کوم کے ساتھ مل کر کینسر کی علامات کا جلد پتہ لگانے پر صحت عامہ کے مفاد میں ایک مختصر فلم شروع کی ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کینسر کی ابتدائی علامات کو جاننے سے بیماری کا جلد پتہ کیسے چل سکتا ہے اور کینسر کی باقاعدہ اسکریننگ کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ’تھنک بیفور ٹائم‘ اور ’ ایکٹ بیفور ٹائم‘ جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔میری کوم نے کہا ’’جیسے ہمیں ایتھلیٹ کے لیے ہر صورت میں اچھی طرح سےتیار رہنا اہم ہے، ٹھیک ویسے ہی کینسر کے ستھ جہاں شروعاتی دنمیں جلد تشخیص اس مرض سے بچنے میں کامیاب ثابت ہو سکتی ہے۔ بعض کینسر کا باقاعدہ اسکریننگ کے ساتھ جلد پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ایتھلیٹ میریکوم نے کہا ’’باقاعدہ اسکریننگ کے ذریعے، میں کینسر کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور ہر فرد کو بااختیار بنانے کی امید کرتی ہوں تاکہ وہ اچھی تیاری اور صحت مند زندگی گزار سکیں‘‘۔اے او آئی کینسر کا جلد پتہ لگانے کے لیے باقاعدگی سے اپنے 16 یونٹوں میں مفت کینسر چیک اپ کیمپس کا انعقاد کرتا ہے۔
جلد پتہ لگانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جگپراگ سنگھ گجرال، گروپ سی ای او، سی ٹی ایس آئی، جنوبی ایشیا نے کہا ’’ہمارے لیے میری کوم کے ساتھ باقاعدگی سے چیک اپ اور کینسر کی جلد تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی پھیلانا ضروری ہے اور میں ان کے ساتھ شامل ہونا چاہوں گا۔ مجھے یہ عظیم کام کرنے میں خوشی ہورہی ہے۔
جو بقا کی شرح اور نتائج کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتا ہے‘‘۔

 

About awazebihar

Check Also

ہندستان نے آسٹریلیا کو 99 رن سے شکست دی، سیریز بھی جیتی

اندور، 24 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان نے اتوار کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *