شراب پینے سے ڈی پی ایس اسکول کے پرنسپل سمیت دو افراد کی موت

حاجی پور (محمد آصف عطا/ ندیم اشرف ) گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والے بہار میں شراب نے تباہی مچا رکھی ہے۔گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والے عظیم اتحاد کی حکومت میں شراب پینے سے دو افراد کی موت نے ضلع انتظامیہ کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ضلع انتظامیہ پر سوال بھی اٹھ رہے ہیں۔ضلع انتظامیہ کی پوری ٹیم مہنار پہنچ گئی ہے اور معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔ضلع کے مہنار تھانہ علاقہ میں مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی کے رہنے والے مشہور ڈی پی ایس اسکول مہنار کے پرنسپل جئے پردھان کی شراب پینے سے موت ہوگئی۔اس بارے میں اسکول کےڈائریکٹرنے بھی کہا کہ اسکول میں گزرے رات پارٹی ہوئ تھی اور پرنسپل نے شراب پی تھی۔وہیں یہ بھی کہا کہ اس گاؤں میں شراب ملتی ہے۔وہیں مہنار تھانہ علاقہ کے ہی دیش راج پور کے ایک بیس سالہ نوجوان راہل کمار کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔جس کے بارے میں مہنار اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ وہ بے ہوشی کی حالت میں علاج کے لیے آیا تھا۔جس سے لگتا ہے کہ شراب پیئے ہوا تھا۔اس کے پرزے پر ڈاکٹر نے بھی الکوہل لینے کی بات لکھی ہے۔حالانکہ اس کی تصدیق جانچ کے بعد ہی ہوگی۔دوسری جانب مہنار تھانہ کے لاواپور کا رہنے والا ایک اور نوجوان بھی مشتبہ حالت میں مہنار اسپتال سے علاج کے بعد صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔جس کی بھی موت کی اطلاع مل رہی ہے۔وہیں ضلع کے ڈی ایم، ایس پی و دیگر اعلی افسران مہنار پہونچے ہیں اور تحقیقات شروع کردی ہے۔وہیں دونوں مہلوک کی لاش کو پولیس نے صدر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسحاق پور گاؤں میں واقع ڈی پی ایس کے پرنسپل جیے پردھان اور ایک دیگر شخص کی مشتبہ حالت میں موت سے علاقے میں سنسی پھیل گئی ہے پرنسپل جیے پردھان مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے نیو جلپائی گوری کا مستقل باشندہ ہے ۔جو ڈی پی اسکول مہنار ویشالی میں بحال ہوکر درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے جب کے راہل کمار دیشراج پور مہنار ویشالی کا رہنے والاہے دونوں کی وقفہ وقفہ میں موت سے مہنار میں ہلچل مچا دی ہے پرنسپل کی موت کے بعد راہل کمار کی موت نے پول کھول کر رکھ دیا کے ان دونوں کی موت لال پانی پینے سے ہی ہوتی ہے پرنسپل کی لاش کو مہنار تھانہ کی پولیس نے تحویل لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال حاجی پور بھیجا تھا اور موت کی وجہ ڈھونڈ رہی تھی کے راہل کمار بیمار ہوکر شدید حالت میں مہنار اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے جسم میں الحکول ہونے اور حالت ابتر بتا کر صدر اسپتال حاجی پور ریفر کر دیا جہاں اسکی بھی موت ہوگئی راہل کمار کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ 30نومبر کو کسی کے شادی تقریب میں حصہ لینے گیا تھا جہاں سے لوٹنے کے بعد طبیعت بگڑی تھی اور شدید حالت میں اسپتال علاج کے لیے لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے اس کے جسم میں الکحول ہونے کی شبہ ظاہر کیا جس پتہ چلتا ہے کہ دونوں کی موت شراب نوشی سے ہوئی پولیس معاملے کی تفتیش میں جٹ گیء ہے اور اسکول کے آس پاس پوچھ گچھ کر رہی ہیں پولیس نے اسکول کے پاس سے کیء برانڈو کا خالی بوتلیں پھینکیں برآمد کی ہے جس سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پرنسپل کی موت شراب پینے سے ہی ہوتی ہے ڈی پی ایس کے مالک اور ان کے بیٹے نے بھی پرنسپل کی موت شراب نوشی سے ہونے کا دعویٰ کیا ہے یہ دونوں کی موت کا پولیس کے لئے ایک پہلی بن گئ ہے۔
مہنار تھانہ کی پولیس نے اپنی عیب چھانے میں لگی ہوئی تھیں کے اسی تھانہ کے لاوا پور گاؤں کے انیل کمار ولد لکھی داس بھی لال بانی پینے سے بیمار ہوکر علاج کے لیے مہنار اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں صدر اسپتال حاجی پور ریفر کر دیا وہ بھی شراب نوشی کے شکار تھا مہنار تھانہ کی پولیس سے لے کر ضلع کی پولیس ٹیم علاقے میں شراب کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈی ایم ویشالی یشپال مینا اور پولیس کپتان ویشالی منیش کمار مہنار ویشالی پہنچ کر معاملہ کی تحقیقات کی اور متوفی کے لواحقین سے ملاقات کی اسکول کا معاینہ کیا

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *