بیگوسرائے ، 02 دسمبر (اے بی این ایس)۔وزیر اعظم نریندر مودی کا عزم ہے کہ پوروانچل کی ترقی بہار کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند اس سمت میں مسلسل قابل ذکر کام کر رہی ہے۔ تمام محکمے پورے ملک کے ساتھ بہار کی ترقی میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔دیہی ترقی کی وزارت اپنے تمام پروگراموں کے ذریعے بہار کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے، لیکن حکومت بہار جھوٹے الزامات لگا کر غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مرکزی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر گری راج سنگھ نے جمعہ کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ بیگوسرائے میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں۔گری راج سنگھ نے کہا کہ بہار کی حکومت اور بہار کے دیہی ترقی کے وزیر غلط اعداد و شمار پیش کر کے بہار کے لوگوں میں غلط فہمی پیدا کر رہے ہیں۔ حکومت بہارٹھیک سے کام نہیں کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ مزدوروں کو مستقل روزگار ملے ، لیکن حکومت بہار اس سمت میں لاتعلق ہے اور بہار کے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ منریگا میں کوئی من مانی نہیں ہوگی۔گری راج نے کہا کہ حکومت بہارکے دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار منریگا کے تحت مرکز کے پاس 1045 کروڑ روپے کے بقایا ہونے کی بات کر رہے ہیں ۔ جب کہ ہم لوگوں نے 2022-23 میں ریاستی حکومت کو اب تک تقریباً 4722 کروڑ روپے دیے ہیں۔ آج تقریباً 349.16 کروڑ روپے حکومت بہار کے پاس زیر التواء ہیں۔شرون کمار جو کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔ شرون کمار نے کہا کہ بہار کو منریگا کے تحت 1750 کروڑلوگوں کو کام کا دن بنانے کا ہدف ملا تھا ، جس کے مقابلے میں اب تک ریاست میں 1797 کروڑ کام کا دن بنائے جا چکے ہیں۔ لیکن مرکز نے صرف 2.5 کروڑ کی منظوری دی ہے۔ وہیں 30 اگست کو ہونے والی ای سی کی میٹنگ میں اضافی 2.5 کروڑ کا م کا دن پیدا کرتے ہوئے حکومت بہارپر زور دیا گیا کہ وہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات کے بعد ایکشن ٹیکن رپورٹ پیش کرے، پھر لیبر بجٹ میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا۔گری راج سنگھ نے کہا کہ بہار کی حکومت اور وزراء وزیر اعظم نریندر مودی کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ۔ منریگا ایک ڈیمانڈ پر مبنی پروگرام ہے ، یکم اپریل سے 30 ستمبر تک ادائیگی بغیر یو سی کے دی جاتی ہے۔ لیکن یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک یوسی پر ادائیگی کی جاتی ہے۔ اگر بہار حکومت مالیاتی پیرامیٹرز اور شفافیت برقرار نہیں رکھتی ہے تو رقم حاصل کرنے میں رکاوٹ ہوگی اور اس کے لیے وزیر اعظم یا مرکزی حکومت کو بدنام کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا منریگا میں 100 دن کا کام مکمل کرنے والے لوگوں کو اُنّتی کے تحت تین ماہ کے لیے تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے اور اس کے لیے تین ماہ کے لیے انھیں وظیفہ دیا جائے گا۔ تاکہ تربیت حاصل کرنے کے بعد وہ مستقل ملازمت کر سکیں ، لیکن بہار کی حکومت انہیں اُنّتی کے تحت تربیت دینے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔ یہ نظام 2019 سے چل رہا ہے اور اب جو ریاستی حکومتیں اسے پورا نہیں کریں گی ، ان کا لیبر بجٹ روک دیا جائے گا۔ حالت یہ ہے کہ کام کے نام پر من مانی کی جا رہی ہے ، نام و پتہ کی تبدیلی سے فرضی طریقے سے کام ہو رہا ہے ۔