مسلمان اپنے وجود اور نئی نسل کیلئے ایم آئی ایم کو ووٹ کریں:نظرعالم

مظفر پور (محمد سالم آزاد) کڑھنی اسمبلی حلقہ میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوناہے۔ سبھی پارٹیاں انتخابی تشہیری مہم میں جٹی ہوئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اپنی طاقت جھونک رکھی ہے۔ ایم آئی ایم لیڈران بھی لگاتار انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ گھر گھر جاکر لوگوں سے مل کر انہیں اپنے حق حقوق اور سیاسی حصہ داری کی بات سمجھا رہے ہیں۔ آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرو مجلس اتحادالمسلمین لیڈر نظرعالم بھی اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں لوگوں سے مل کر ایم آئی ایم کو ووٹ دینے کی اپیل کررہے ہیں۔ نظرعالم نے اس دوران میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بہار میں تقریباً سبھی نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے مسلمانوں کو ٹھگنے کا کام کیا اور ہمیشہ ووٹ لیتے رہے ہیں۔ لیکن جب کبھی مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جاتا تو یہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں خاموش تماشائی بن جاتی ہیں۔ نظرعالم نے آگے کہا کہ مسلمانوں کوہمیشہ بھاجپا کا ڈر دکھاکر ووٹ لیا گیا ہے لیکن اب مسلمانوں کا مضبوط لیڈر مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدربیرسٹراسدالدین اویسی میدان میں ہیں اور ہرطرح کے ظلم و تشدد کے خلاف اپنی بے باک اور مضبوط آواز سے چاہے بھاجپا ہو یا نام نہاد سیکولر پارٹیاں وہ سبھی کے فریبی چہرہ کو عوام کے سامنے لانے کا کام کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بیرسٹراسدالدین اویسی ملک کی اور مظلوموں کی مضبوط آواز بن چکے ہیں۔ بہار میں نام نہاد سیکولر پارٹیوں نے جس طرح سے مسلمانوں کو سیاسی سطح پر کمزور کیا ہے اس کا بدلا بہار کے مسلمان ضرور لیں گے جس کی شروعات گوپال گنج سے ہوچکی ہے اور اب کڑھنی اسمبلی انتخاب سامنے ہے۔ کڑھنی کے لوگ خاص کر مسلم اور دبے کچلے دلت طبقہ کے لوگوں نے من بنالیا ہے کہ ایم آئی ایم کو اپنا ایک ایک ووٹ دیکر مرتضیٰ انصاری کو اس بار بہار اسمبلی بھیجیں گے۔ کڑھنی میں 5 دسمبرکوضمنی انتخاب کی ووٹنگ ہونی ہے۔ نام نہاد سیکولر پارٹیاں پھر سے مسلمانوں کو ڈرانے کی ناپاک کوشش میں لگی ہے کہ بھاجپا کو روکنا ہے اس لئے ہمیں ووٹ کریں۔
جب نتیش جی کے ساتھ بھاجپا تھی تو مسلمان اور دلت پسماندہ طبقہ پر کوئی خطرہ نہیں تھا لیکن جیسے ہی راجد کے ساتھ نتیش کمار آگئے تو اب بہار کا مسلمان خطرے میں کیسے پڑ گیا؟ بہارکے مسلمان سبھی فریبی پارٹیوں اور نیتاؤں کو اچھے سے پہچان چکی ہے اور فیصلہ کرچکی ہے کہ اس بار صرف اپنی قیادت کی بات ہوگی اور اپنے امیدوارکو ووٹ دیکر بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہاتھوں کومضبوط بنانے کیلئے ووٹ کریں گے۔ نظرعالم کے دورہ سے بھی بہت ساری نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے اور وہ طرح طرح سے کڑھنی کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ناکام ثابت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ نظرعالم نے کہا کہ جو سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کی ہمدرد بن کر اسٹیج سے چیخ رہی ہے وہ پہلے وہ بتائے کہ سیوان کے سابق رکن پارلیامنٹ ڈاکٹر شہاب الدین کے ساتھ اس نے کیا کیا؟ کیسا برتاؤکیا؟ ان کے اہل خانہ کے ساتھ کیا کررہا ہے؟ جو پارٹی ڈاکٹر شہاب الدین کی نہیں ہوسکی وہ کسی مسلمان کی کیسے ہوگی۔ عوام سب سمجھ چکی ہے اور خاص کر ہمارے نوجوان پوری طرح سے جاگ اُٹھے ہیں اور وہ ڈاکٹر شہاب الدین کے ساتھ ہوئی ناانصافی کا بھی بدلہ 5دسمبر کو ایم آئی ایم کو ووٹ دیکر لیں گے۔انتخابی مہم میں امیدوار مرتضیٰ انصاری کے ساتھ ساتھ مظفرپورایم آئی ایم ضلع صدر محمدمقیم،ایم آئی ایم لیڈر عظمت اللہ ابوسعید، اشرف احمد، ضمیرخان، محمدآیت اللہ، ابوبشرربانی، ڈاکٹر سہیل احمد وغیرہ بڑی تعداد میں لوگ حصہ لے رہے ہیں۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *