نئی دہلی، 02 دسمبر ( ایجنسی)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملک معیشت کو مضبوط کرنے میں شپ یارڈ انڈسٹری کے تعاون کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس شپ یارڈ نے اپنی بھی معاشی پوزیشن مضبوط کی ہے۔ سال 2021-22 کے دوران، ان شپ یارڈز نے 8924.90 کروڑ روپے کے جہاز تیار کیے اور ٹیکس ادا کرنے کے بعد 927.86 کروڑ روپے کا منافع کمایاہے۔ فی الحال ان شپ یارڈز کے پاس 81777.45 کروڑ روپے کے آرڈر ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جمعہ کو ممبئی کے ڈیفنس شپ یارڈ میں وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے شپ یارڈ انڈسٹری کو دیسی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں نہ صرف گھریلو ضروریات کو پورا کرنا ہو گا بلکہ ایکسپورٹ آرڈرز کو بھی مسابقتی بنیادوں پر حاصل کرنا ہو گا۔ وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ شپ یارڈ کی اعلیٰ انتظامیہ نے آج کے مسابقتی ماحول کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے اور وہ بدلتے ہوئے ماحول کو اپنانے اور کامیابی حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھ کر کامیابی حاصل کریں گے۔ ان شپ یارڈز میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے خریداری ہونے پر نہ صرف گھریلو مصنوعات کو فروغ مل رہا ہے بلکہ خریداری میں بھی انتہائی شفافیت آئی ہے۔
مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر، راجناتھ سنگھ نے کہا کہ تمام شپ یارڈز کے لئے جی ای ایم کے ذریعہ 2022-23 تک خریداری میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، ان شپ یارڈز کے لیے ایم ایس ایم ای سے کل خریداری کا 25 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرجن پورٹل میں شپ یارڈ کی 783 اشیا ہیں جو پہلے دیسی ڈیلرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے درآمد کی گئی تھیں۔ شپ یارڈ اس فہرست میں شامل 73 اشیا کو دیسی ساخنہکرنے میں کامیاب رہے ہیں۔نجی صنعتوں کی مدد سے باقی ماندہ اشیا کو دیسی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس طرح ڈیفنس شپ یارڈ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘خود انحصار بھارت کے خواب کو بھی پورا کیا ہے۔
