گنگا ندی کا پانی گھٹے ہی دیارا علاقے میں گولی کی آواز گونجنے لگی ہے ۔ جمعہ کی صبح دس بجے سے براری تھانہ علاقہ کے دیارا میں دو گروپوں کے مابین پانچ کھنٹے جم کر کولی باری ہوئی ۔ دونوں جانب سے اپنے علاقے کی زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے ایک دوسرے پر کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ فائرنگ میں پانچ لوگوں کے مرنے کی بات سامنے آرہی ہے حالانکہ کٹیہار ایس پی جتندر کمار نے صرف ایک لوگوں کے مرنے تصدیق کی ہے ۔
مرنے والاشخص رگرا اوپی علاقے کے رہنے والے ریٹائر آرمی اروند یادو ہے ۔ موقع واردات صاحب گنج بھاگلبور اور کٹیہار ضلع میں پڑتا ہے گولی باری میں نصف درجن سے زائد لوگوں کے گھائل ہونے کی خبر ہے ۔ پولس نے لاش کو قبضے میں لے لیا ہے ۔ایس پی نے بایا کہ دیار میں ہوئی گینگ وار کو لے کر منیہاری ڈی ایس پی منوج کمار کے کی قیادت میں منیہاری ‘ سیم پور أور برابری تھانہ کے داروغہ و پولس بل کو بھیجا گیا ہے ۔ بولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے ۔سیما پور تھانہ علاقہ کے موہنا چاند پور کے نزیدک کٹیا بہیار کے مڈل اسکول جوتا رام بور کی زمین کو لیکر دو گروپوں میں پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا آج اسی کو لیکر دو گروپوں میں سو سے زائد راؤنڈ فائرنگ ہوئی ہے ۔ ضلع کے تین تھانہ کی پولس دیا کے اس علاقے میں موجود رہ کر آگے کی حالات بر نظر رکھنے کی بات کہہ رہی ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ لوگں کی موت کی اطلاع فی الحال نہیں ہے ۔
گولی باری میں ۲۷ سالہ ٹکا یادو ‘ ۲۳ سالہ راہل یادو ‘ ۱۸ سالہ سونو یادو‘ ۱۹ سالہ گولو یادو کے علاوہ بگیا کشن بور کے ایک نوجوان کو بھی گولی لگنے کی بات سامنے آئی ہے ۔
