اخوت اورباہمی تعاون کوفروغ دیں:انیس الرحمن قاسمی

دربھنگہ4دسمبر(پریس ریلیز)
نستہ/سنگھوارہ: ‘مشن تعلیم 2050’ کے تحت ان دنوں ضلع دربھنگہ میں وفد آل انڈیا ملی کاؤنسل بہار کا تعلیمی و اصلاحی دورہ اپنے سفر پر رواں دواں ہے۔ اسی کڑی میں گزشتہ شب بعد نماز مغرب جامع مسجد رسول پور نستہ کٹکا، سنگھوارہ میں مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی دامت برکاتہم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اس بیداری محفل میں سنگھوارہ اور جالے علاقہ کے علاوہ قرب و جوار سے اچھی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مولانا مرزا ذکی احمد بیگ (آرگنائزر آل انڈیا ملی کاؤنسل بہار) نے اس پروگرام کا تعارف پیش کیا اور نظامت کے فرائض بھی انجام دیے۔ جناب مولاناشاہد ناصری الحنفی صدرادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹراونائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مہاراشٹر نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا اور تعلیمی بیداری کی طرف توجہ دلائی۔ ساتھ ہی انہوں نے نستہ کٹکا کی تاریخی وراثت اور علم و ادب کے فروغ میں اس گاؤں کے لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ نہایت ہی زرخیز ہے۔ موصوف نے آل انڈیا ملی کاؤنسل کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور نوجوانان بہار کو تعلیم و تدریس کی طرف راغب کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
4/دسمبرکوبعدنمازظہر دربھنگہ کے کمہرولی بستی میں خطاب کے دوران مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی دامت برکاتہم (قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کاؤنسل نئی دہلی و چیئرمین ابوالکلام ریسرچ فاؤنڈیشن پھلواری شریف پٹنہ) نے اپنے صدارتی خطبے میں دینی و عصری دونوں تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج فرزندانِ ملت اسلامیہ خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے زیادہ بد قسمتی کی بات کیا ہوگی کہ جس قوم کو اللّٰہ نے قیادت کے لیے منتخب کیا تھا،وہ آج در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے اور راہ راست سے بھٹک گئی ہے۔ حضرت موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں کامیابی خود بہ خود ہمارے قدموں تلے ہوگی۔ انہوں نے کمہرولی کی تاریخی وراثت اور علم و ادب کے فروغ میں اس گاؤں کے لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ نہایت ہی زرخیز ہے۔ موصوف نے آل انڈیا ملی کاؤنسل کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور نوجوانان بہار کو تعلیم و تدریس کی طرف راغب کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے آل انڈیا ملی کاؤنسل کا تعارف پیش کیا اور کاؤنسل کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ جناب مولاناشاہد ناصری الحنفی صدرادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹراونائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مہاراشٹر نے کہاکہ ملی کونسل بہارمیں اورپورے ملک میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے،اس سے منسلک ہوکرکام کریں۔ مقررین نے کہا کہ اس اصلاحی دورہ کا مقصد کلمہ توحید کی بنیاد پر اتحاد امت، دعوت دین کا فریضہ، دینی و تکنیکی تعلیم کا فروغ، ظلم سے پاک معاشرہ کی تشکیل، ملکی سیاست میں حصہ داری، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، سماج میں خواتین کا کردار، انسانی بنیاد پر اخوت و بھائی چارہ کا فروغ ہے۔آدمی کے اخترام کی ضرورت ہے،اس لیے انسانیت کے خلاف کام نہ کریں اورانصاف واحسان کے طریقے پرعمل کریں اوردوسروں کوتکلیف نہ ہونے دیں۔
اخیر میں دعا پر یہ اصلاحی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

 

About awazebihar

Check Also

فتویٰ پر عمل قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے مترادف ہے

  مدرسہ معہدالقرآن ، بنڈلہ گوڑہ حیدرآبادمیں دارالافتاء کے آغاز پر علماء کرام کا خطاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *