Breaking News

گجرات انتخاب:آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ آج ‘تیاریاں مکمل

گاندھی نگر، 04 دسمبر (یو این آئی) گجرات قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پیر 5 دسمبر کو شمالی اور وسطی گجرات کے 14 اضلاع کی 89 سیٹوں پر پولنگ ہوگی، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس الیکشن میں 27 سال سے ریاست پر حکمرانی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہت سے قدآوروں کا وقار داؤ پر لگے گا۔چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی تیاریوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں اور عملے اور الیکشن میں استعمال ہونے والے ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی (37،432 بی یو، 36157 سی یو اور 40،066 وی وی پی اے ٹی) کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں، 18-پاٹن سیٹ پر 16 امیدواروں کے ساتھ 02 بیلٹ یونٹ ہوں گے، جب کہ احمد آباد کے 47-نرودا حلقوں میں 17، 49-باپو نگر 29 اور 50-امرائی واڑی میں 02 بیلٹ یونٹوں میں 17 امیدوار ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم روکنے کے اصول کے تحت یہ ہفتہ کی شام 5 بجے بند ہو گئی۔ اس کے بعد پولنگ ایریاز میں کوئی غیر مجاز باہری شخص نہیں رہے گا۔ اب تمام امیدواروں نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے گھر گھر رابطہ شروع کر دیا ہے۔ پولنگ 5 دسمبر کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ پولنگ اسٹاف میں 1,13,325 ملازمین/افسران تعینات کئے جائیں گے جن میں 29,062 پریذائیڈنگ آفیسرز اور 84,263 پولنگ اسٹاف شامل ہیں۔ 5 دسمبر کو دوسرے مرحلے میں 93 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے کل ملاکر 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 764 مرد اور 69 خواتین شامل ہیں۔ ان میں 74 جنرل، چھ درج فہرست ذات اور 13 درج فہرست قبائل کی نشستیں ہیں۔ الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ ریاست میں حکمراں بی جے پی کے پاس آٹھ خواتین اور 85 مرد ہیں، اہم اپوزیشن کانگریس نے آٹھ خواتین سمیت 90، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک خاتون سمیت 93، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 44، گڑوی گجرات پارٹی نے تین خواتین اور 22 مرد، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے 12 مرد اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو خواتین سمیت سات امیدوار کھڑے کیے ہیں جب کہ 285 آزاد امیدواروں میں 21 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔
الیکشن میں وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سمیت ریاستی حکومت کے آٹھ وزراء کا وقار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا اور سابق وزیر اعلیٰ امر سنگھ چودھری کے بیٹے تشار چودھری بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ تمام نظریں شمالی اور وسطی گجرات کے ٹھاکروں، چودھریوں اور کولیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں او بی سی ووٹروں پر ہیں۔ انتخابات میں 61 سیاسی جماعتیں قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔ کل 833 امیدوار میدان میں ہیں جن میں پارٹیاں اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔ بی جے پی کے 93، کانگریس کے 90، این سی پی کے 3، آپ کے 93، بہوجن سماج پارٹی کے 44 اور بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کے 12 اور 285 آزاد امیدوار انتخابی مقابلہ میں ہیں۔
دوسرے مرحلے میں وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل (گھاٹلودیا) کے ساتھ رشیکیش پٹیل (وس نگر)، جگدیش پنچال (نکول)، ارجن سنگھ چوہان (محمدآباد)، منیشا وکیل (وڈودرا سٹی)، کیرتی سنگھ واگھیلا (کانکریج)، کبیر دیندر (سنترم پور) )، گجیندر سنگھ پرمار (پرنتیج) میدان میں ہیں۔ پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل (ویرمگام) اور او بی سی لیڈر الپیش ٹھاکر (گاندھی نگر ساؤتھ) سے مقابلہ میں ہیں۔اس مرحلے میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سکھرام راٹھوا (جیت پور)، جنی بین ٹھاکر (واؤ)، جگنیش میوانی (وادگام)، گلاب سنگھ راجپوت (تھراڈ)، عمران کھیڈا والا، تشار چودھری، ڈاکٹر سی جے چاوڑا (ویجاپور)، مہندر سنگھ واگھیلا اور ڈاکٹر کریت پٹیل کی قسمت کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *