’’میرے شوہر کا قتل کر دیا گیا اور اب تک جرائم پیشہ آزاد گھوم رہے ہیں‘‘

پٹنہ، 05 دسمبر ( اے بی این ایس ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 4 دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے احاطے میں منعقدہ ‘جنتا کے دربار میں وزیر اعلی ‘ پروگرام میں شرکت کی، لوگوں کے مسائل سنے اوران کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیں۔
’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ ‘ پروگرام میں سپول ضلع کی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محنت مزدوری کرکے بڑی مشکل سے پیسہ جمع کر کے۔ہم نے ساڑھے سات ڈسمل زمین لی تھی۔ رجسٹری ہو چکی ہے، داخل جارج ہوگیا ہے۔اس کے بعد بھی گا ؤں کے دبنگ کی بہن نے زبردستی میری زمین قبضہ کر لیاہے۔ جب بھی زمین مانگنے جاتے ہیں تو مارپیٹ کرتی ہے۔وہیں سپول ضلع سے آئے ایک دیگرشکایت کنندہ نے کہا کہ اس کی زمین پر لوگوں نے غیرقانونی طریقہ سے تین سال سے قبضہ کر رکھا ہے۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور اصلاحات اراضی کو جائزہ لینے کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سپول ضلع سے آئے ایک اورفریادی نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی کہ جس شخص نے پرائمری اسکول کے لئے زمین عطیہ کی ہے وہی لوگ اسکول کی عطیہ کردہ زمین پر مکان کی تعمیر کررہے ہیں۔ روہتاس ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016 میں اس کے والد کی موت کے بعد اس کی پشتینی زمین پر کچھ لوگوں نے قبضہ کر کے گھیرا بندی کرلی ہے۔ ابھی تک کسی بھی طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ریونیو اور اصلاحات اراضی محکمہ کو تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
بانکا ضلع سے آئے ایک بزرگ نے وزیر اعلیٰ سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زمین کچھ دبنگوں کے ذریعہ تجاوز کی گئی ہے۔اپنی زمین کو ان سے چھوڑنے کے لئے کہتا ہوں تو وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو جانچ کے بعدمناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
ارریہ ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بہنوئی کو قتل کیا گیا ہے اور مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ بکسر ضلع سے آئے ایک شکایت کنندہ نے وزیر اعلی سے 16 ایکڑ 56 ڈسمل بےنامی زمین سرکل آفیسر کے ذریعے غلط طریقہ سے منتقل کردی گئی ہے جس آدمی کو منتقل کی گئی ہے، اس کا اس اراضی سے کوئی تعلق نہیں اور داخل خارج کردیا گیاہے۔ سرکل آفیسر سے شکایت کی گئی لیکن دبنگوں کے دبا ؤ پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریونیو اوراصلاحات اراضی کو جانچ کرنے کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
لکھی سرائے ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ اس کی نجی زمین پردبنگوں نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ تھانہ سے مل کرمیری زمین پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریونیو اوراصلاحات اراضی محکمہ کو تحقیقات کرنے نے کے بعدمناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
کشن گنج ضلع سے آئے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضی پر زبردستی قبضہ کیا جارہاہے۔ سرکاری زمین کا ریونیو ملازمین آن لائن جمع بندی کرتے ہیں۔ ہم نے اس سلسلے میں درخواست دی تھی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔وزیر اعلیٰ نے ریونیو اوراصلاحات اراضی محکمہ کو جائزہ لینے کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
گوپال گنج سے آئی ایک خاتون نے وزیر اعلیٰ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دبنگ اس کے گھر والوں کی آبرو ریزی کی کوشش کر رہے ہیں،مخالفت کرنے پر آئے دن مار پیٹ کرتے ہیں۔ گوپال گنج ضلع سے آئے ایک اور نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا قتل زمین مافیا نے کیا ہے۔ ہمیشہ کچھ نا معلوم لوگ ہمارے گھر آتے ہیں اورمجھ کودباؤ ڈالتے ہیں کہ مقدمہ واپس لے لیجئے ورنہ آپ کا بھی وہی حشر ہوگا جو آپ کے والد کا ہواہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سمستی پور ضلع سے آئی ایک خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر کا قتل کر دیا گیا اور اب تک جرائم پیشہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ مقدمہ واپس نہ لینے پر مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی کو تحقیقات کرنے کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
بھوجپور ضلع سے آئے ایک باپ نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ ان کی بیٹی کی شادی ہوئی۔ اسے جہیز کے لیے آئے دن زدوکوب کیا جاتا رہااور اب اسے مار پیٹ کے بعد گھر سے نکال دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی کو جانچ کے بعدکارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
سمستی پور ضلع سے آئی ہوئی ایک ماں نے وزیر اعلیٰ سے فریادکرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا شراب نہیں پیتا،اس کو خاندان کے لوگوں نے شراب پلا کر میری زمین اپنے نام کروا لی۔ میں اپنی بیٹی کے یہاں گزر بسر کر رہی ہوں۔ وزیر اعلیٰ نے ریونیو اور اصلاحات اراضی محکمہ کو جانچ کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔آج ’جنتا کے دربارمیں وزیر اعلیٰ‘کے پروگرام میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، داخلہ محکمہ، ریونیو واصلاح اراضی، ایکسائز ورجسٹریشن محکمہ، نگرانی محکمہ،معدن و کانکنی محکمہ، الیکشن محکمہ،کابینہ سیکریٹریٹ محکمہ اور پارلیمانی امور سے متعلق معاملات پر سماعت ہوئی۔
جنتا کے دربار میں وزیر اعلی پروگرام میں وزیر خزانہ، کمرشیل ٹیکس وپارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، آبکاری اور اصلاحات اراضی کے وزیر آلوک کمار مہتا، شراب بندی، آبکاری اور رجسٹریشن کے وزیر سنیل کمار، کان کنی کے وزیرڈاکٹر۔ رامانند یادو،وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹردیپک کمار، چیف سکریٹری عامر سبحانی،ڈی جی پی مسٹر ایس کے سنگھل، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ،وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ کے ڈی ایم مسٹرچندر شیکھر سنگھ۔ اور ایس ایس پی مسٹر مانوجیت سنگھ ڈھلون موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *