Breaking News

ڈی ایم نے صدر اسپتال کا معائنہ کر ضروری ہدایات دیں

سہرسہ(لطف الرحمن صمدانی علیگ)آج دیر رات اچانک ضلع مجسٹریٹ سہرسہ آنند شرما صدر اسپتال سہرسہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں، واضح رہے کہ صدر اسپتال سہرسہ کو کوسی حلقے کا پی ایم سی ایچ بھی کہا جاتا ہے، کوسی حلقہ جس میں تین اضلاع مدھےپورہ ،سپول اور سہرسہ شامل ہیں ان میں معیار کے حساب سے سب سے اچھا اسپتال مانا جاتاہے حالانکہ اب بھی سہرسہ کا صدر اسپتال بنیادی بہت سی چیزوں سے محروم ہے یہی وجہ ہیکہ کوسی کمشنری کے بلاک اسپتال اپنے مریضوں کو ریفر کر صدر اسپتال بھیجتے ہیں مگر جب معاملہ تھوڑا گمبھیر ہو تو اس کا علاج یہاں نہیں ہوپاتا اور یہاں سے دربھنگہ ریفر کردیا جاتاہے۔اس اسپتال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ضلع انتظامیہ کی محنت مسلسل جاری ہے، اسی کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ آنند شرما آج دیر رات اچانک صدر اسپتال پہنچ گئے اور وہاں انہوں نے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا ،اس دوران آنند شرما نے مریضوں کی حالت دریافت کی ،ان سے انہیں فراہم کیے جانے والے کھانے کے بارے میں بھی پوچھا، ڈاکٹروں کا جائزہ لیا تاہم تمام ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر موجود پائے گئے ۔
مزید ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ محکمے کے اہلکاروں کو ہسپتال میں جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

About awazebihar

Check Also

فتویٰ پر عمل قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے مترادف ہے

  مدرسہ معہدالقرآن ، بنڈلہ گوڑہ حیدرآبادمیں دارالافتاء کے آغاز پر علماء کرام کا خطاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *