مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی، چادر پوشی کی

اجمیر، 06 دسمبر (ایجنسی)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو اجمیر میں صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتیؒکی درگاہ میں حاضری دی اور ان کے مزار کی زیارت کی۔ وہ کافی دیر تک یہاں رہیں اور خواجہ صاحب کے مزار پر گلپوشی اور چادر پوشی کی ۔ انہوں نے مغربی بنگال میں اقتدار کی واپسی کے لئے شکرانہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی یہاں آنے کی بڑی خواہش تھی، حاضری لگ گئی ہے توسکون ملا۔درگاہ کے خادم مقدس معینی، سید حمایت معینی، سید فرمان معینی نے انہیں زیارت کروائی اور نیاز پیش کیا۔ اس موقع پر انہیں درگاہ کی تصویر بھی پیش کی گئی۔ درگاہ پر زیارت کے دوران ممتا بنرجی بہت خوش نظر آئیں۔ اس کا اظہار انہوں نے خادمین سے گفتگو میں بھی کیا۔

About awazebihar

Check Also

غریبوں کو بھی امیروں جیسی طبی سہولیات ملنی چاہئے : مانڈویہ

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *