پٹنہ (ا ےبی این ایس) جنتادل یونائیٹیڈ کے تنظیمی انتخاب کے آخری دور میں 10 دسمبر کو کرپوری میٹنگ ہال میں قومی کاؤنسل کی میٹنگ اور 11 دسمبر کو شری کرشن میموریل ہال میں پارٹی کاکھل ادھیویشن ہوگا۔ جس میں قومی صدر کے انتخاب پر موہر لگے گی اور جو ہمارے نیشنل ایجنڈے پر اس پر بحث ہوگی۔ جدیو کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کیلئے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ قومی کاؤنسل کی میٹنگ اور پارٹی کا کھلاادھیویشن کرانے کا موقع ملا۔ بہار ریاستی جنتادل یونائیٹیڈ اپنی جانب سے اسے شاندار اور یادگار بنانے کی پوری کوشش کرے گی۔ ہم لوگ اپنے متفقہ طور پر منتخب ہونے والے قومی صدر وایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو اس کی توسط سے مبارکباد دیتے ہیں۔ میں اپنی جانب سے انھیں مبارکباددیتے ہوئے ان کی قیادت میں تنظیم ہر روز ایک نئی اونچائی کو پہنچے گی۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار قابل مبارکباد ہیں جن کی مثبت سوچ کے سبب آج ہماری پارٹی ملک میں ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس میں برسراقتدار چیف وھپ سنجے کمار سنگھ، ریاستی ترجمان انجم آرہ، اور پریمل کمار بھی موجود رہے۔ امیش سنگھ کشواہا نے کہا کہ قومی کاؤنسل کی میٹنگ میں پورے ملک سے منتخب ممبران حصہ لیں گے۔ جبکہ کھلا ادھیویشن میں ہم سب کے لیڈر وزیر اعلیٰ نتیش کمار ، پارٹی کے سبھی بڑے لیڈران اور بہار اکائی کے ضلع سطح کے لیڈران کو مدعو کیاجارہا ہے۔ اس دن بااتفاق رائے منتخب قومی صدر کے انتخاب پر مہر لگنے کے ساتھ دیگر نیشنل ایجنڈے ہیں۔ جس سے قومی صدر سب کو غافل کرائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ریاستی صدر نے کہا کہ دہلی میں جگہ نہیں ملنے کی وجہ سے اسے پٹنہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ویسے یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے۔ بہار ریاستی اکائی کو خدمت کرنے کاموقع ملا۔ پورے ملک میں ہماری پارٹی کے ذمہ داران سے آپ سبھی رو برو ہونگے۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں ریاستی صدر نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن کی سبھی پارٹیاں چٹانی ایکتا کے ساتھ ایک ہیں اور بہار کی عوام نے پورے دل سے ہمارے لیڈر نتیش کمار اور تیجسوی یادو کو تکرار کیا ہے۔
