پٹنہ (اے بی این ایس ) حکومت اورعوام کے درمیان سیدھی بات چیت کیلئے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر جدیو کے ریاستی دفتر میں ہونے والے ’کارکنان کےدربار میں معزز وزراء ‘ پروگرام میں منگل کو اقلیتی فلاح محکمہ کے وزیر محمد زماں خان شامل ہوئے اور مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کی سماعت کر ان کاحل کیا۔ اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ اس موقع پر ریاستی جنرل سکریٹری لوک پرکاش سنگھ بھی موجود رہے۔ کارکنان کےدربار میں معزز وزرا پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اقلیتی فلاح محکمہ کے وزیر محمد زماں خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کاکام بول رہا ہے اور عوم سمجھ چکی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اسی کانتیجہ ہے کہ کڑھنی میں عوام نے ہمارے امیدوار کے حق میں ایک مشت ووٹنگ کی۔ گوپال گنج میں اے آئی ایم آئی ایم نے ہمارے 12 ہزار ووٹ کاٹے پھر بھی ہم وہاں کچھ ووٹ سے ہارےتھے اور ہمارا ووٹ بھی بڑھاتھا۔ کڑھنی میں ہم لوگ یکطرفہ جیت رہے ہیں۔ انتظامیہ کے تعاون سےبوتھ قبضہ کرنے کے بھاجپا کے ذریعہ لگائے گئے الزام سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر مقابل لوگ کسی بھی بوتھ پر ایسے کسی بھی واقعہ کی بات کہیں تو میں سیاست چھوڑ دونگا۔ ہمارے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے رہتے 17 سالوں میں آج تک کبھی کسی انتخاب میں کہیں بھی کوئی غنڈا گردی نہیں ہوئی۔ انھوں نے ریاستی صدر لالو پرساد یادو کی صحت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں سب سے پہلے اس بچی کے حوصلہ ، جذبہ، اور بہادری کوسلام کیا جس نے اپنے والد کو ایک کڈنی دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ لالو پرساد ہم سب کے لیڈر ہیں بہار اور ملک میں سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے میں یقین رکھنے والوں کیلئے ان کی رہنمائی کافی اہمیت رکھتی ہے۔ اوپر والے سے ہماری دعا ہے کہ دونوں جلد سے جلد صحت مند ہوجائیں۔ سابق وزیر سدھاکر سنگھ کےبیان سے متعلق ایک سوال کے جواب دیتے محمد زماں خان نے کہا کہ وہ میرے بڑے بھائی ہیں۔
میں صرف یہی کہنا چاہوں گا کہ خاندان کے اندر کے مسائل کاحل آپس میںبیٹھ کر ہونا چاہئے۔
