پٹنہ (اے بی این ایس) اطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے موجودہ پس منظر میں جو ’’کلائمٹ چینج‘‘ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو مؤثر طریقہ سے نپٹنے کا جو نسخہ دیا ہے۔ یعنی جل جیون ہریالی مشن چلائی ہے۔ اس مہم کو مشن موڈ میں چلانے کے پیچھے بھی وزیر اعلیٰ مثبت سوچ ہے کہ یہ عمل مسلسل چلتا رہے، لگاتار عوامی بیداری اور حساسیت کا ماحول برقرار رہے۔ جل جیون ہریالی مہم کے سلسلہ میں اطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ میں منعقد تقریب، جس میں اس مہم سے جڑے سبھی محکموں کےافسران و محکمہ کے تمام عہدہ داران اور اہلکار شامل تھے، کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں انفارمیشن سکریٹری انوپم کمار نے یہ باتیں کہیں۔ جناب کمار نے مہم کے 11 پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس میں شامل اطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ کے فرائض پر بھی روشنی ڈالی۔ اس مہم کے مثبت پہلو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر اقوام متحدہ نے بھی اسے تسلیم کیا اور عالمی سطحی بزنس مین بلگیٹس جب یہاں آئے تھے تو انہوں نے اس کا ذکر باہر جا کر کیا۔ کمار نے گھروں میں، کالونیوں میں شجر کاری، پانی اور توانائی کے تحفظ پر لگاتار تبادلہ خیال پر زور دیا۔ تاکہ اچھی باتیں نکل کر آئیں اور اس پر آگے کام کرتے رہیں۔ اس دوران ڈائریکٹر اطلاعات وتعلقات عامہ محکمہ امیت کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی حصہ داری میں ہی اس مہم کی کامیابی ہے۔
جب تک عوام کو اس کی ترغیب نہیں ملے گی تب تک ہدف پورا نہیں کیا جا سکتا۔ اس کےلئے اطلاعات وتعلقات عامہ کی ذمہ داری ہے کہ لگاتار اس کے سلسلہ میں مختلف تشہیری وسیلے سے لوگوں تک اپنے آپ کو جوڑیں اور عوامی حصہ داری کو یقینی بنائیں۔ اس سمت میں محکمہ کی مختلف کوششوں کی جانکاری انہوں نے دی۔ چاہے وہ پرنٹ میڈیا ہو، الیکٹرانک میڈیا ہو، سوشل میڈیا ہو یا پھر ہورڈنگ، فلیکس کا ذریعہ ہو، سبھی میڈیم سے تشہیر کا وسیع پروگرام کرایا جاتا ہے۔ پروگرام میں محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لال بابو سنگھ نے اپنے خطاب میں ریاست اور قومی سطح پر کئی ماحولیات دوستوں کے کاموں کی جانکاری دیتے ہوئے اسے جیون کا حصہ بنانے کی ترغیب دی۔ اطلاعات وتعلقات عامہ کے جوائنٹ سکریٹری ستیندر کمار سنگھ نے شکریہ تجویز میں اپنی باتیں پیش کرتے ہوئے دیہی علاقوں، چوپالوں تک اس کی تشہیر کا دائرہ بڑھانے کا مشورہ دیا۔ اس پروگرام کی کامیاب نظامت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سنیل کمار پاٹھک نے کی اور جل جیون ہریالی کے موضوع کو وقت کی ضرورت بتایا۔ اس پروگرام کا آغاز سبھی مہمانوں کا گلدستہ سے استقبال اور شمع روشن کرتے ہوئے کیا گیا۔
