ہندوستان ڈرون ٹیکنالوجی کا مرکز بن جائے گا : انوراگ ٹھاکر

چنئی، 6 دسمبر (یو این آئی)اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہندوستان، ڈرون ٹیکنالوجی کا مرکز بن جائے گا اور ہندوستان کو اگلے سال تک کم از کم ایک لاکھ ڈرون پائلٹوں کی ضرورت ہوگی۔
مسٹر ٹھاکر نے یہاں ’ڈرون یاترا 2.0‘ کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد حاضرین سے خطاب میں کہا کہ ٹیکنالوجی صحیح معنوں میں دنیا کو تیز رفتاری سے تبدیل کر رہی ہے اور یہ اب سے زیادہ متعلقہ کبھی نہیں رہی، کیونکہ اس کی ایپلی کیشنز کرۂ ارض پر سب سے زیادہ اہم مسائل کو حل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی نے ایک بار کہا تھا کہ ’ہندوستان کے پاس دس لاکھ مسائل کے ایک ارب حل ہیں۔‘ ایک ارب سے زیادہ لوگوں کے ملک کے طور پر، ہندوستان تیزی سے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا رہا ہے تاکہ وہ اس دوڑ میں آگے رہے۔‘‘ہندوستان میں ڈرون ٹکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات بتاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بیٹنگ ریٹریٹ کے دوران، آئی آئی ٹی کے سابق طالب علم کی قیادت میں ہندوستانی اسٹارٹ اپ ’بوٹلاب ڈائنامکس‘ کے 1000 ’میڈ اِن انڈیا‘ ڈرونز کے شاندار ڈسپلے سے پوری قوم مسحور ہو گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوامیتو اسکیم کے ایک حصے کے طور پر (دیہات کا سروے اور دیہات کے علاقوں میں بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ نقشہ سازی)، دیہاتوں میں زمین اور مکانات کا سروے ڈرون کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں کھیتوں میں کیڑے مار ادویات اور نینو کھاد چھڑکنے کے لیے ڈرون کا استعمال تیزی سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شہری ہوا بازی کی وزارت اور شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ہندوستان کی براہ راست فضائی سنیما گرافی کے لیے 2021 کرکٹ سیزن میں ڈرون کی تعیناتی کی خاطر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو مشروط چھوٹ دی تھی۔
انہوں نے تبصرہ کیا کہ ’’کسان ڈرون یاترا‘‘ کے ایک حصے کے طور پر، جس کا افتتاح پی ایم نریندر مودی نے کیا تھا، 100 کسان ڈرون ملک بھر کے دیہاتوں میں کیڑے مار دوا چھڑکنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ انہوں نے پی ایم مودی کے ریمارک کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’کسان ڈرون اب اس سمت میں ایک نئے دور کے انقلاب کا آغاز ہے۔‘‘

 

About awazebihar

Check Also

ابھیشیک بنرجی کی مشکلات میں اضافہ ‘ تحقیقات متاثر نہ ہونے کی ہدایت

کلکتہ 29ستمبر (یواین آئی)کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی کیلئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *