پٹنہ،7؍دسمبر(پریس ریلیز) بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے نونامزد ریاستی صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ کوبہار پردیش کانگریس آئی اقلیت کمیٹی کے نائب صدرڈاکٹر شرافت حسین انصاری نےمبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اکھلیش پرساد سنگھ قدرآور لیڈر ہیں۔ان کے صدر بننےسے کانگریس پارٹی بہار میں مضبوط ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ نونامزد ریاستی صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ کے ساتھ پارٹی کی مضبوطی کےلئے وہ ہر قدم پر ساتھ دیںگے۔
ڈاکٹر شرافت حسین انصاری نے کہاکہ پارٹی نے جس طرح سے صدر کے عہدے کی ذمہ داری ایک مضبوط سپاہی کوسونپی ہے وہ ایک عام کارکن کے لئے تحریک کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے بہار کانگریس کو ایک نئی سمت ملے گی۔اکھلیش پرساد سنگھ کی قیادت میں پارٹی میں ایک نئی توانائی آئے گی اور پارٹی کو یوتھ لیول تک مضبوط کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹراکھلیش پرساد سنگھ کانگریس کے ایک سینئرلیڈر کی حیثیت سے کافی سرگرم رہے ہیں اور بہار میں ان کی مضبوط پکڑ ہے۔ خاص طور سے نوجوان طبقے میں وہ شروع سے کافی مقبول رہے ہیں۔ ڈاکٹر شرافت حسین نے کہاکہ اکھلیش پرساد سنگھ کی مضبوط قیادت میں بہار میں کانگریس پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی اور 2024کا لوک سبھا انتخاب مضبوطی کے ساتھ لڑے گی۔ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ پر ایک بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ پارٹی کو متحد رکھتے ہوئے اگلے پارلیمانی انتخابات کی ابھی سے ہی تیاری شروع کریںکیوں کہ گزشتہ دنوں سے ایسا محسوس کیا جارہاتھا کہ بہار پردیش کانگریس کمیٹی کی سرگرمیاں محدود ہوکر رہ گئی تھیں۔ایسے موقع پر کانگریس ہائی کمان نے اکھلیش پرساد سنگھ کو بہار کی کمان سونپ کر ایک دانشمندانہ قدم اٹھایا ہے۔ڈاکٹر شرافت حسین نے اس کےلئے کانگریس اعلیٰ کمان کاشکریہ اداکیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے اور سینئرکانگریس لیڈر راہل گاندھی اورجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو مبارک باد دی ہے۔