جانباز فوجیوں کی فلاح اور باز آبادکاری کیلئے مسلح افواج کے ’فلیٹ ڈے‘ کے موقع پر’بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین‘ بینیوولنٹ فنڈ میں عطیہ دیں:وزیر اعلیٰ

پٹنہ، 07 دسمبر(اے بی این ایس) آج مسلح افواج کے’ فلیگ ڈے‘ کے موقع پر، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب چیتنیے پرساد نے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار سے 01 انے مارگ میں ملاقات کرکے انہیں مسلح افواج ’فلیگ ڈے‘ کافلیگ لگایا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر بہار اسٹیٹ ایکس سروس مین بینیوولنٹ فنڈ میں اپناعطیہ دیااور ملک کے جاں باز فوجیوں کے تئیں اپنے احترام اور عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں لازوال ہیں۔ وہ اپنی جان کی قیمت پر ملک کو درپیش بیرونی اور اندرونی خطرات کاجواں مردی سے مقابلہ کر تے ہیں۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے بہار اسٹیٹ ایکس سروس میں بینیوولینٹ فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ تعاون بہادر فوجیوںکے تئیں تشکر کا اظہار ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے آرمی ویلفئر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹرکرنل (ریٹائرڈ) دلیپ پرسادکو شال پیش کیا۔اس موقع پر بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین مسٹر ادے کانت مشرا، وزیر اعلیٰ کے مشیر انجنی کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ مسٹر چیتنیے پرسادموجود تھے
، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری مسٹر ایس سدھارتھ،سیکریٹر داخلہ مسٹرجتندرسریواستو، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ ،آرمی ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کرنل (ریٹائرڈ) دلیپ پرساد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *