پٹنہ (اے بی این ایس) وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر ریاستی دفتر میں حکومت اورعوام کے درمیان سیدھی بات چیت کیلئے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہونے والے ’کارکنان کےدربار میں معزز وزراء ‘ پروگرام میں بدھ کو دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار اور چھوٹی آبی وسائل کے وزیر جینت راج شامل ہوئے اور مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کی سماعت کر ان کاحل کیا۔
اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ کارکنان کے دربار میں معزز وزراء پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ پارٹی دفتر میں لگاتار ہورہی سنوائی سے لوگوں کااعتماد ہے اور یہاں ان کے آنے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آج دیہی ترقیات، سڑک، جیویکا، صحت، وغیرہ محکموں کے معاملے آئے۔ ضابطہ کے مطابق معاملے میںافسران کو دی گئی ہدایت میں کہا کہ جویکا دیدیوں کو لگاتار مختلف کاموں میں لگایاجارہا ہے۔ ان کےتوسط سے گھریلو آمدنی کو بڑھانے کااہم کام ہورہا ہے۔ آج ریاست میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ خاندان اس سے جڑے ہیں۔ دیہی ترقیات کے وزیر نے سابق وزیر سدھاکر سنگھ کے ذریعہ منڈی سے متعلق بل لائے جانے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ایوان کے اندر نظم وضوابط کے تحت اس پر غور ہوگا۔ ایوان سب کیلئے ہے۔ کوئی بھی ممبر اپنی بات وہاں رکھ سکتے ہیں۔ مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کے ذریعہ وزیر اعلیٰ پر کئے گئے غیر مناسب تبصرہ کی روشنی میں صحافیوں کے ذریعہ رد عمل مانگے جانے پر وزیر نے کہا کہ کسی کو بھی اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہئے۔ اس قسم کی بیان بازی کرتے ہیں ان کا مستقبل اچھا نہیں ہوتا۔ عوام وقت پر ساری باتیں یاد رکھتی ہیں۔
چھوٹی آبی وسائل کےوزیر جینت راج نے کڑھنی ضمنی انتخاب کی روشنی میں پوچھے جانے پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہاں کانتیجہ مہاگٹھ بندھن کے حق میںآنے جارہا ہے۔ کڑھنی کے لوگ بھاجپا کے سماج توڑنے والی پالیسی کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔
