آر جے ڈی نےقبول کی کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کی ہار ، ’’ جائزہ کی ضرورت

پٹنہ، 8 دسمبر(اے بی این ایس)۔ کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کا نتیجہ آ چکا ہے۔ کڑھنی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا نے جے ڈی یو امیدوار منوج کشواہا کو 3645 ووٹوں سے شکست دی۔ انتخابی نتائج کے بعد راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر شیام رجک نے کہا کہ کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کا نتیجہ ہمیں قبول ہے۔ غلطی کہاں ہے؟ ہم اس کا جائزہ لیں گے۔کڑھنی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیام رجک نے کہا کہ وہاں کے لوگوں کو مبارکباد۔ انتخابی مہم کے دوران عوام کا رجحان ہمارے لیے تھا۔ ہم جمہوریت میں جیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ شکست کا بھی جائزہ لیں گے۔ نئے فیصلے لیں گے کہ کس طرح آگے جیتنا ہے۔ واضح ہو کہ گنتی کے 23 راؤنڈ کے بعد بی جے پی کو 76,653 ووٹ ملے ، جب کہ جے ڈی یو کو 73،008 ووٹ ملے۔ واضح ہو کہ 5 دسمبر کو کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 57.9 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے ۔سب سے اہم بات ہے کہ بی جے پی نے اس بار بڑی محنت کی ہے جس سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ آر جے ڈی جے ڈی یو اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے جس کی وجہ سے گوپال گنج کے بعد کڑھنی میں بھی شکست جھلنی پڑی۔

 

About awazebihar

Check Also

مجلس علماء جھارکھنڈ ضلع لاتیہار کا انتخاب عمل میں آیا

صدرمفتی گلزار قاسمی ، نائب صدر مولانا عبد الواجد چترویدی اور جنرل سکریٹر مولانا رضوان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *