پٹنہ ، 08 دسمبر (اے بی این ایس)۔ مظفر پور ضلع کے کڑھنی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے کیدار گپتا نے عظیم اتحاد کے امیدوار منوج کشواہا کو شکست دی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اس الیکشن میں بھرپور مہم چلائی تھی لیکن عوام نے انہیں مسترد کر دیا۔
کڑھنی میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹوں کی گنتی 23 راؤنڈ تک جاری رہی۔ جبکہ بی جے پی کے کیدار گپتا گنتی کے نو راؤنڈ میں آگے تھے، جے ڈی یو کے منوج کشواہا 10ویں راؤنڈ سے 18 ویں راؤنڈ تک آگے تھے۔ آخری پانچ راؤنڈ میں کیدار گپتا نے 3645 ووٹوں سے الیکشن جیتا ، انہوں نے عظیم اتحاد کے منوج کشواہا کو شکست دی۔ ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کو 76653 جبکہ جے ڈی یو کو 73008 ووٹ ملے۔ جیت کا مارجن 3645 رہا ۔
بہار میں کڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت پر پوری ریاست میں بی جے پی خیمہ میں جوش و خروش ہے۔ بی جے پی نے کڑھنی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا نے کڑھنی میں جے ڈی یو امیدوار منوج کشواہا کو 3645 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ جیت کے بعد سے پٹنہ بی جے پی دفتر میں جشن کا ماحول ہے۔ دفتر کے اندر اور باہر خوب آتش بازی ہوئی۔
واضح ہو کہ کڑھنی میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی ووٹوں کی گنتی 23 راؤنڈ تک جاری رہی۔ جبکہ بی جے پی کے کیدار گپتا گنتی کے نو راؤنڈ میں آگے تھے، جے ڈی یو کے منوج کشواہا 10ویں راؤنڈ سے 18 ویں راؤنڈ تک آگے تھے۔ آخری پانچ راونڈ میں کیدار گپتا نے 3645 ووٹوں سے الیکشن جیتا۔ انہوں نے عظیم اتحاد کے منوج کشواہا کو شکست دی۔ ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی کو 76653 جبکہ جے ڈی یو کو 73008 ووٹ ملے۔ جیت کا مارجن 3645 رہا ۔
کیدار گپتا کی جیت پر پارٹی لیڈروں کو فخر ہے۔ جیت کی خوشی میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ریاستی دفتر میں جشن منایا۔ قائدین نے رنگ لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بہار قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر سمراٹ چودھری نے کڑھنی ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر طنز کیا ہے۔
سمراٹ چودھری نے گوپال گنج کے بعد کڑھنی ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت پر کہا کہ کڑھنی کے لوگوں نے اب ’’نتیش مکت بہار ‘‘شروع کر دیا ہے۔ اس کے لیے میں وہاں کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ اس بات کا مضبوط ثبوت ہے کہ ریاست کے عوام اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار جب بھی کسی کے ساتھ گئے ، انہیں شکست ہوئی۔ بہار میں جے ڈی یو کے کچھ لوگ کہتے تھے کہ این ڈی اے کا مطلب نتیش ہے لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ غلط فہمی میں تھے۔ نتیش نہیں، بی جے پی کا مطلب این ڈی اے ہے۔