براہل والی سیاست بند کریں مسلمان :اشفاق رحمن

پٹنہ(پریس ریلیز)جنتا دل راشٹروادی کے قومی کنوینر اشفاق رحمن نے کہا ہے کہ مسلمان جمہوری نظام سے بالکل نا بلد ہے۔جس کی وجہ سے ہندوستانی سیاست میں وہ ناقدری کا شکار ہے۔مہاگٹھبندھن میں اس کی کوئی پوچھ نہیں ہے باوجود اس ایک براہل کی طرح مسلمان لیڈر اور کارکن اقتدار کی دہلیز پر سجدہ ریز ہونے سے باز نہیں آتا۔کتنی شرم کی بات ہے کہ بہار کے ایوانوں سے لیکر پارٹی کے اہم عہدوں پر ان ذات -برادریوں کو فائز کیا گیا جن کا ووٹ بھاجپا کو جاتا ہے۔ایک بھی اہم عہدوں پر مسلمانوں کو مہاگٹھبندھن نے نہیں فائز کیا ہے۔جبکہ مسلمان ہی ایک قوم ہے جو خود ساختہ سیکولر جماعتوں کو اپنی سیاسی غلامی کی شرط پر ووٹ کرتی آ رہی ہے اور مسلم سیٹ مسلمان ایک -ایک کر گنواتے جا رہے ہیں۔اگر مسلمان جمہوریت کو سمجھتے تو اب سیٹوں کو پہلے بچانے کی کوشش کرتے۔اب گنی چنی سیٹ بچ گئی ہے جہاں سے مسلمانوں کو مجبوری میں ٹکٹ دیا جاتا ہے۔ خود ساختہ سیکولر جماعتوں نے مسلمانوں کو سیاسی غلام سمجھ رکھا ہے۔کسی کی ہار -جیت سے مسلمانوں کو مغموم ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔بلکہ جمہوری طرز عمل کو مستحکم کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنی سیاسی طاقت کا احساس کرانا ہوگا۔جس دن ہارنے کی نیت سے قوم متحد ہو جائے گی وہ ہماری جیت کا پہلا دن ہوگا۔مسلمان جائے گا کہاں اس تھیوری کو تہس نہس کر دینے کی ضرورت ہے۔حالیہ ضمنی انتخاب میں مسلمانوں کی سیاسی سمجھداری قابل ستائش ہے۔
اشفاق رحمن کہتے ہیں کہ جو بھی پارٹی مسلم مکت راہ اپنانا چاہتی ہے اسے اپنے ووٹوں سے مکت کردیں۔مہاگٹھبندھن مسلمانوں کے لئے اور بھی خطرناک ہے۔ سیاست کے دروازے یہاں مسلمانوں کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں۔مسلمانوں کو مہاگٹھبندھن پر اترانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔آپ کی سات پارٹیوں کے گٹھبندھن میں حصہ داری کیا ہے؟کسی بھی پارٹی کا صدر ایک بھی مسلمان نہیں ہے،یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔مسلمانوں کو دلالی کی سیاست چھوڑ کر حصہ داری کی سیاست کرنی چاہئے۔اپنی قیادت کو ہر جگہ مظبوط کریں۔گونگہ بن کر نہ رہیں۔اگر اللہ نے جائز اور حق بات نہیں کہنے پر زبان چھین لی تو کیا ہوگا؟تمام قومیں سیاسی بقا کے لئے لڑ رہی ہیں اور ہم اپنی ہی قیادت کو نیچا دکھانے پر تلے ہیں۔جمہوری ملک میں کسی بھی طبقہ کی سربلندی صرف سیاست کے ذریعہ ہی نکل سکتی ہے۔

About awazebihar

Check Also

بی جے پی کے کہنے پر ریزرویشن کے خلاف عرضی داخل کی گئی: تیجسوی

پٹنہ۔(اے بی این ) نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو نے بی جے پی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *