بہار کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں: جیسوال

پٹنہ، 08 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ بہار میں بی جے پی کو دھوکہ دے کر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ساتھ اتحاد کو مسترد کردیا ہے، اس لیے گوپال گنج اور کُڑھنی میں شکست کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے کُڑھنی اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار کی جیت کے بعد جمعرات کو کہا کہ تین میں سے دو ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے یہ واضح ہے کہ سب سے پسماندہ ووٹ مکمل طور پر بی جے پی کے ساتھ آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نتیش کمار نے 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں جے ڈی یو کے صرف دو سیٹ جیتنے پر مسٹر کمار نے شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اسی طرح انہیں کُڑھنی میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے۔انہوں نے کُڑھنی کی جیت پر علاقے کے لوگوں اورکارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والے امیدوار کیدار گپتا کو مبارکباد دی۔بہار بی جے پی کے صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے کہا کہ اس جیت نے ثابت کر دیا ہے کہ ’ مہاگٹھ بندھن‘ کی باتیں محض دھوکہ ہے۔ کُڑھنی کی جیت نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ بہار کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔ بی جے پی رہنما اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کی محنت اور کوشش سے ہی شاندار جیت حاصل ہوئی ہے۔

About awazebihar

Check Also

برج بھوشن کی حمایت میں اترے اجودھیا کے سنت

اجودھیا:29مئی(یواین آئی) اجودھیا کے سنتوں نے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ریسلر فیڈریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *