پٹنہ (اے بی این ایس) وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہدایت پر ریاستی دفتر میں حکومت اورعوام کے درمیان سیدھی بات چیت کیلئے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہونے والے ’کارکنان کےدربار میں معزز وزراء ‘ پروگرام میں جمعرات کو توانائی اور منصوبہ اور ترقیات کے وزیر وجیندرپرساد یادواورٹرانسپورٹ کی وزیر شیلامنڈل شامل ہوئے اور مختلف حلقوں سے آئے لوگوں کے مسائل کی سماعت کر ان کاحل کیا۔ اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ کارکنان کے دربار میں معزز وزراء پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے توانائی اور منصوبہ اور ترقیات کے وزیر وجیندر پرساد یادو نے کہا کہ گجرات ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی آبائی ریاست ہے جبکہ ہیماچل پردیش میں انھیں ہار کاسامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے دہلی میں بھی انھیں بھاری ہار جھیلنی پڑی ہے۔
کڑھنی میں بوتھ قبضہ کئے جانے کے الزام پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان پر الیکشن کمیشن ہی جواب دے سکتا ہے۔ ویسے وہاں ہر جگہ سنٹرل فورس تعینات تھی۔ وزیر توانائی نے سابق وزیر سدھاکر سنگھ کے ذریعہ پرائیویٹ بل لائے جانے سے متعلق سوال پر کہا کہ سبھی ممبران کو اس کااختیار ہے۔ ملک کے چنندہ دانشوروں سے رائے لے کر بہار میں زرعی روڈ میپ بنایاگیا اور اس پر لگاتار کام ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ کی وزیر شیلا منڈل نے بھاجپا پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ بہار میں ماضی کی بات ہو چکے ہیں۔ موجودہ اور مستقبل میں بہار کے سرزمین پر مہاگٹھ بندھن ہے۔ بھاجپا کے لوگوں کاکردار اپنےڈھنگ کا ہے۔ جسے سبھی جان چکے ہیں۔ وہ لوگ پورے طور پر تقبر میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔لیکن انھیں بہار کی ترقی ، اور یہاں کے لوگوں کی ترقی سے کچھ لینادینا نہیں ہے۔ بھاجپا نے نہ تو بہار کوخصوصی ریاست کادرجہ دیا اور نہ ہی ذات پر مبنی مردم شماری کی سبھی پارٹیوں کی مطالبے کو بھی مانا۔
