عآپ نے سب سے کم وقت میں حاصل کیا قومی پارٹی کا درجہ ریاستی آفس میں میٹھائی کھیلا کر مبارک باد دیا

پٹنہ سیٹی 8دسمبر ( ذوالقرنین) عام آدمی پارٹی ( عآپ) کو گجرات کے انتخاب کے رزلٹ کے بعد قومی پارٹی کا درجہ حاصل کر لیا ہے اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے ریاستی میڈیا انچارج راجیش سنہا نے پٹنہ میں واقع ریاستی آفس میں پریس کے اہلکاروںکو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محض دس سالوں پرانی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ حاصل ہونا پارٹی کے کارکنان کے لئے فخر کی بات ہے اس موقع پر پٹنہ زون کی انچارج اوما دفتوار نے کہا کہ آنے والے پارلیامنٹ اور 2025کے اسمبلی انتخاب میں پارٹی اپنی مضبوط پوزیشن درج کرائیگی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے متھلا زون کے انچارج منوج کمار نے کہا کہ دلی کے ایم سی ڈی انتخاب میں تاریخی کامیابی اور وزیر اعظم کے گڑھ گجرات میں پارٹی نے اپنی موجودگی درج کرانے سے پارٹی کے کارکنان کا حوصلہ کافی بڑھا ہے اس پریس کانفرنس میں گیا زون کے ڈاکٹر ششی کانت ا ور ریاستی ترجمان ببلو پرکاس نے بھی خطاب کیا اس سے قبل ریاستی دفتر میں پارٹی کے کارکنان نے ایک دوسرے کو میٹھائی کھلا کر پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ حاصل کرنے کی مبارک باد دی اس پروگرام میں پارٹی کے سنیئر رہنما نوتن پٹیل ودیا بھوشن شرما انجم باری صدیقی دھیرندر چودھری اروند پنکج سنی کمار اوما شنکر پرساد چودھری برہما پرکاش سردار مہندر پال سنگھ دیویانشو شیکھر آفس انچارج کرشنن مراری وغیرہ شامل تھے

 

About awazebihar

Check Also

دردناک ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 244پہنچ گئی

بھونیشور: اوڈیشہ کے بالاسور کے بہاناگا میں جمعہ کی شام کو ہوئے ٹرین حادثے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *