نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی کتاب ’تم پہلے کیوں نہیں آ ئے‘ کی رسم اجراء

نئی دہلی، 8دسمبر (یو این آئی) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی ستائش کرتے ہوئے فلم اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ فلموں میں ہیرو کا درجہ درجہ خواہ کتنا ہی بلند کیوں نہ ہو، لیکن ستیارتھی جی اصلی ہیرو ہیں ۔ وہ اپنی ذات میں ایک پروڈکشن ہاؤس ہیں ۔ انھوں نے یہ بات کیلاش ستیارتھی کی تصنیف کردہ کتاب ’تم پہلے کیوں نہیں آ ئے‘ کی رسم اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔فلم اداکار نےمزید کہا کہ فلموں میں جو ہیرو ہوتے ہیں ، وہ نقلی ہوتے ہیں ۔ اصل ہیرو تو اس کتاب کے بچے ہیں ، جنھیں ستیارتھی جی نے بنایا ہے ۔ یہ آ پ کا ہی نہیں ، ملک کا سرمایہ ہیں ۔ میں مصنف کے سا تھ سا تھ راج کمل پرکاشن کو بھی مبارک باد دیتا ہوں جن کی کاوشوں سے اس کتاب کی اشاعت عمل میں آئی ۔
معروف اداکار نے کہا کہ مہاتماگاندھی جی نے کہا تھا کہ ان کی زندگی ہی ان کا پیغام ہے ۔ بالکل ویسے ہی کیلاش ستیارتھی جی کی پوری زندگی ایک پیغام ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے کیلاش ستیارتھی کی کتاب ’تم پہلے کیوں نہیں آ ئے‘ کے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنائے ۔اس موقع پر کیلاش ستیارتھی انوپم کھیر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کتاب میں درج کہانیوں کو پڑھ کرآ پ کی آ نکھوں میں آ نسو آ تے ہیں تو وہ آ پ کی انسانیت کا ثبوت ہیں ۔ بچوں سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ ہمارےلیے یہ بہت اہم ہوجاتا ہے کہ ہم اپنے اندر چھپے ہوئے بچے کو پہچانیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اس کتاب کو لکھنے میں مجھے 12-13سال کا عرصہ صرف ہواہو، لیکن اس میں جو کہانیاں درج ہیں ، انھیں میرے دل پر نقش ہونے میں 40برس لگے ۔ میں کوئی ادیب تو نہیں ہوں لیکن کوشش کی ہے کہ اس میں ادبی عنصر شامل ہو ۔ یہ کہانیاں جن کی ہیں ، میں ان کا رفیق رہا ہوں ، اس لیے ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ۔ میں نے یادداشت کے بل بوتے پر یہ کہانیاں لکھیں ، پھر ان کے کرداروں کو سنایاجن کی یہ کہانیاں ہیں ۔ اس طرح حقیقی واقعات پر مبنی یہ کتاب اشاعت کا مرحلہ طے کرپائی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پوری ایمانداری سے ایک کوشش کی ہے ۔ ادبی کسوٹی پر یہ کتاب کتنی کھری اترتی ہے، یہ ادیبوں اور قارئین کے رد عمل سے ظاہر ہوگا ۔انھوں نے کہابہت سے ایسے بچے جن کی کہانیاں اس کتاب میں ہیں، انہیں عالمی رہنماؤں سے بات چیت کرنے اور اقوام متحدہ جیسے عالمی پلیٹ فارم سے بچوں کے حقوق کا مطالبہ کرنے کے مواقع بھی ملے۔ اس کے بعد بہتر بچپن کو یقینی بنانے کے لیے کئی قومی بین الاقوامی قوانین بھی بنائے گئے۔پروگرام سے پہلے بچوں کے گروپ گیت ‘ہم نکل پڑے ہیں اور نعروں نے ماحول کو جوش و خروش سے بھر دیا۔ اس دوران بچوں نے ‘ہر بچے کا حق ہے، روٹی کھیل پڑھائیپیار کا نعرہ بلند کیا۔ اس کے بعد نامور اداکار انوپم کھیر، نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی، سومیدھا کیلاش، راج کمل پرکاشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اشوک مہیشوری اور کتاب کے مرکزی کردار اور سابق چائلڈ مزدوروں نے کتاب کا اجرا کیا۔
‘تم پہلے کیوں نہیں آئے میں درج ہر کہانی اندھیرے پر روشنی، مایوسی پر امید، ناانصافی پر انصاف، ظلم پر رحم اور ظلم پر انسانیت کی فتح کا یقین دلاتی ہے۔ لیکن اس فتح کا راستہ لمبا، کٹھن اور مشکل تھا۔ افتتاحی پروگرام سے پہلے ‘کیلاش ستیارتھی سے ملاقات کے دوران مدعو مہمانوں اور میڈیا والوں نے ان سے تحریک کے بارے میں سوالات پوچھے۔ اس دوران ستیارتھی نے انہیں اپنی تحریک کے تحفظات اور عمل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کتاب کے مرکزی کردار بچوں پر مرکوز ایک مختصر فلم کی نمائش کی گئی۔ بچوں نے اس موقع پر موجود لوگوں سے بھی خطاب کیا اور ان ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا جو وہ آج انجام دے رہے ہیں۔

 

About awazebihar

Check Also

ہر شہری کے لیے قابل رسائی اور معیاری عوامی خدمات ہماری ترجیح ہے۔ ایل جی سنہا

سرینگر۔ 30؍ ستمبر۔ ۔ جموںو کشمیر  کے  لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج ورچوئل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *