کڑھنی ضمنی انتخاب کا نتیجہ غیر متوقع، جائزہ لیں گے: وجے کمار چودھری

پٹنہ، 08 دسمبر (اے بی این ایس)۔ حکومت بہارمیں وزیر خزانہ اور جے ڈی یو کے سینئرلیڈر وجے چودھری نے کڑھنی ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد جمعرات کے روزاپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نتیجہ غیر متوقع رہا ہے۔ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی کامیابیوں کے علاوہ اس ضمنی انتخاب میں مقامی مسائل حاوی رہے۔ ہم شکست کا جائزہ لیں گے۔وجے چودھری نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نتیش کمار کی قیادت کی ہر جگہ تعریف ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر طبقے کے لوگوں میں عظیم اتحاد کی قبولیت بھی نظر آ رہی تھی۔ پنچایت سطح کے مسائل پر کہیں نہ کہیں ناراضگی ضرور تھی، لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ لوگ پوری ریاست کے مفاد کو ترجیح دیں گے اور جے ڈی یو کے حق میں ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد اس نتیجے کا جائزہ لے گا اور ووٹروں کے اس فیصلے کی وجوہات کا بھی تجزیہ کرے گا۔ پھر پوری انتخابی مہم میں ایک بات واضح تھی کہ لوگ اتحاد یا قیادت سے ناراض نہیں ہیں۔ اس کی روشنی میں عظیم اتحاد مزید ایکشن پلان بنائے گا۔

 

About awazebihar

Check Also

گیان بھون میں 8 دسمبر سے چار روزہ چھوٹی صنعت میلے کا انعقاد

پٹنہٖ (پریسریلیز) چھوٹی صنعت کا میلہ اسمال ادیوگ بھارتی بہار ریاستی یونٹ کی طرف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *