ہماچل میںنہیں چلا مودی کاجادو‘ کانگریس ۴۰ سیٹیں جیت کراقتدار پر قابض

شملہ، 08 دسمبر (ایجنسی)۔
ہماچل پردیش میں کانگریس نے بی جے پی کا گھمنڈ چکناچور کرتے ہوئے 40 اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ بی جے پی امیدوار لگاتار ریاست میں حکومت سازی کا دعویٰ کر رہے تھے، اور جب ایک وقت دونوں پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا تھا تو ’ہارس ٹریڈنگ‘ کے خدشات بھی ظاہر کیے جانے لگے تھے۔ لیکن 68 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں بی جے پی کو 25 سیٹیں ہاتھ لگی ہیں۔ 3 سیٹیں دیگر کے حصے میں گئی ہیں۔ عآپ ہماچل پردیش میں اپنی موجودگی درج کرانے میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔
ہر پانچ سال بعد اقتدار بدلنے کا رواج یہاں جاری رہے گا۔ انتخابی رجحانات میں کانگریس کو واضح اکثریت ملی ہے۔ کانگریس نے اکثریت کے لیے 35 کا جادوئی نشان عبور کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں ہوئے کل 68اسمبلی سیٹوں کے لئے انتخابات میں اب تک کانگریس پارٹی نے39 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے اور ایک پر برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ دوسری جانب بی جے پی صرف18 سیٹیں جیت لی ہیں اور اس کے 7امیدوار برتری بنائے ہوئے ہیں۔ آزاد امیدواروں نے تین سیٹیں جیتی ہیں۔ ادھر انتخابی نتائج کے پیش نظر ریاست کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔شملہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جے رام ٹھاکر نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی کو شکست ہوئی ہے اور وہ کچھ دیر بعد گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی اور کانگریس کے ووٹ فیصد میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ لیکن کئی سیٹوں پر بی جے پی جیت اور ہار کے معمولی فرق کی وجہ سے اقتدار سے باہر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔

About awazebihar

Check Also

جموں وکشمیر میں بی جے پی کے لئے انتخابات میں 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے: عمر عبداللہ

جموں، 2 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *