اروند کجریوال آر ایس ایس کی بی ٹیم ہے: پپو یادو

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)گجرات ، ہماچل پردیش اور کڑھنی انتخاب کے نتائج کے بعد جن ادھیکار پارٹی کے سپریمو پپو یادو نے بھاجپا اور وزیر اعظم مودی کے سامنے کئی سوالات کھڑے کئے۔ انھوں نے کہا کہ بھاجپا والے کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی کے نام پر گجرات میں الیکشن جیتے تو مودی نے 22 بار شملا میں ہماچل کادورہ کیا وہاں کیوں شکست جھیلنی پڑی۔ جبکہ بھاجپا کے قومی صدر جے پی نڈا وہیں سے آتے ہیں۔ میں بھاجپا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر گجرات الیکشن نریندر مودی کے نام پر جیتے تو ہماچل پردیش،چھتیس گڑھ، راجستھان میں انتخاب کس کے نام پر ہارے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ بھاجپا ،آر ایس ایس اور میڈیا کے ساٹھ گاٹھ کے ساتھ کام کررہی ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ 22 دن سے ایمس کے ویب سائٹ ہیک ہیں وہاں سے پانچ کیلومیٹر کے دائرے میں پی ایم او ہاؤس ہے لیکن بے پرواہ وزیر اعطم اور وزیر داخلہ گجرات انتخاب میں لگے ہوئے تھے۔
انھوں نےدعویٰ کہا کہ اگرگجرات میں راہل گاندھی نے ٹھیک سے دورہ کیاہوتا اور کانگریس اچھی سیاست سے انتخاب لڑاہوتا تو وہاں وہ 60 سے زیادہ سیٹیں جیتی۔ انھوں نےاروند کجریوال کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی بی ٹیم بتایا۔ کہا کہ ان انتخابات میں کجریوال کو کانگریس کا ووٹ کاٹناتھا۔ کڑھنی ضمنی انتخاب کے بارے میںِانھوں نے کہا کہ کڑھنی میں انتخاب جدیو اور مہاگٹھ بندھن نہیں ہاڑا وہاں منوج کشواہا کی ہار ہوئی ہے۔انھیں تکبر نے ہرایا۔ ان کے کردار کے سبب کئی بڑے لیڈر ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔جدیو اورمہاگٹھ بندھن کو غور کرنا ہوگا ان کی سیاسی پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ بھاجپا نے اس انتخاب کو ایسے سزایا ہے جیسے انھوں نے پورا 2024 انتخاب جیت لیا ہے۔ پپو یادو نے کہا کہ نتیش کمار بھاجپا کے کسی بھی لیڈر سے بڑے لیڈر ہیں ان کاایمیج نریندر مودی سے کئی گنا زیادہ ہے۔ بھاجپا بھلے ہی گجرات میں انتخاب جیت لے لیکن بہار میں اس کی دال نہیں گلنے والی۔ اس موقع پر جاپ ریاستی صدر راگھویندر کشواہا بھی موجود تھے۔

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *