بہار انٹرمیڈیٹ اور 10ویں کا امتحان فروری 2023 میں منعقد ہوگا

پٹنہ ، 09 دسمبر (اے بی این ایس)۔بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے جمعہ کے روز انٹرمیڈیٹ اور 10ویں کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ نے 2023 میں ہونے والے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ۔ کیلنڈر جاری کرتے ہوئے بورڈ کے صدر آنند کشور نے کہا کہ بہار میں امتحانات کا پروگرام 8 جنوری سے شروع ہوگا۔چیئرمین آنند کشور نے کہا کہ ریاست میں انٹر پریکٹیکل امتحان کے لیے پہلا ایڈمٹ کارڈ 19 دسمبر کو جاری کیا جائے گا ۔ دریں اثنا 8 جنوری کو میٹرک کے امتحان کے ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ آنند کشور نے کہا کہ بہار میں 10ویں بورڈ کا امتحان آئندہ سال فروری میں ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ کی جانب سے انٹر کے امتحانات بھی اسی ماہ منعقد کیے جائیں گے۔ سب سے پہلے انٹرمیڈیٹ کا امتحان بورڈ کرائے گا۔ اس کے لیے یکم سے 11 فروری تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے بعد 10ویں بورڈ کے امتحان 14 سے 22 فروری تک ہوں گے۔ ساتھ ہی اس سے پہلے انٹر کا پریکٹیکل امتحان 10 سے 20 جنوری تک لیا جائے گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہر سال ریاست میں اساتذہ کی اہلیت کا امتحان (ایس ٹی ای ٹی ) لیا جائے گا۔ اس حوالے سے فارم بھرنے کا عمل آئندہ سال یعنی فروری 2023 میں شروع ہوگا۔ اس کے لیے یکم سے 14 فروری تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ اس کے بعد امتحان 6 سے 24 اپریل تک ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ دی ایل ایڈکا داخلہ امتحان 13 سے 20 مارچ تک منعقد ہوگا ۔

About awazebihar

Check Also

پٹنہ میں صفائی ملازمین کی ہڑتال 14 دن بعد ختم

پٹنہ : (اے بی این ) پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کی ہڑتال ختم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *