ترقی کے نام پر نتیش کے سامنے کھڑا ہو نے لائق بی جے پی میں کوئی ایسا چہرہ نہیں : امیش کشواہا

پٹنہ ، 09 دسمبر (اے بی این ایس)۔جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا کو بتایا کہ کڑھنی میں ہم بہت کم فرق سے ہارے ہیں۔ ہمارے عظیم اتحاد کے رہنما وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار کو اونچائی پر لے گئے ہیں ، ترقی کی جو نئی جہتیں انہوں نے پیدا کی ہیں وہ دنیا کے سامنے عیاں ہیں۔ بی جے پی کے پاس ترقی کے نام پر ہمارے لیڈر کے سامنے کھڑا ہونے کے لیے کوئی چہرہ نہیں ہے۔ انتخابات کے دوران عوام کے تمام طبقات میں عظیم اتحاد کی قبولیت نظر آئی۔ریاستی صدر کشواہا نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں نے جو حربہ اپنایا ہے اور ہمارے لوگوں کو گمراہ کیا ہے وہ دنیا کے سامنے عیاں ہے۔ آپ میڈیا والے اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس طرح انتشار پھیلا کر جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ بی جے پی کا اصل چہرہ فرقہ پرستی اور ذات پرستی ہے۔ کڑھنی میں کروڑوں روپے پانی کی طرح خرچ کر دئیے۔ جمہوریت میں عوام مالک ہوتے ہیں اور ہم کڑھنی کے عوام کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ریاستی صدر نے کہا کہ ہم کسی قسم کا تجزیہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ عظیم اتحاد کے ہم سب لوگ مل بیٹھ کر جائزہ لیں گے اور مزید حکمت عملی بنائیں گے۔ عظیم اتحاد کے پلیٹ فارم پر بیٹھ کر جو بھی فیصلہ کریں گے اس سے سب کو آگاہ کریں گے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ قومی کونسل کی میٹنگ 10 دسمبر کو کرپوری آڈیٹوریم میں ہونے جا رہی ہے، جبکہ 11 دسمبر کو شری کرشنا میموریل ہال میں پارٹی کا کھلا اجلاس ہو گا ، جس میں ہمارے تمام لیڈران شرکت کریں گے۔ پارٹی تمام ایم پی، ایم ایل اے ، ایم ایل سی ، سابق ایم پی ، ایم ایل اے ، ایم ایل سی ، پارٹی عہدیداروں اور پارٹی کے دیگر ساتھیوں کو بلایا گیا ہے۔

About awazebihar

Check Also

وائس چانسلر اور سابق رجسٹرار کے کام کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے ریاستی حکومت: نظرعالم

سابق رجسٹرار نے 3 سال میں اپنے  لوگوں کو افسر اور پرنسپل بناکر بے پناہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *