عام الیکشن میں خواتین نے مردوں سے زیادہ ووٹنگ کرتی رہی ہیں

پٹنہ (اے بی این ایس)اسپیشل مختصر تجزیہ 2023 کے تناظر میں مگدھ مہیلا کالج نے الیکشن عمل میں نوجوان اور خواتین ووٹروں کی سرگرم حصہ داری کیلئے الیکشن خواندگی کلب کا انعقاد کیاگیا۔ اس پروگرام میں کالج میں زیر تعلیم طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن افسر ایچ آر شری نیواس نے بتایا کہ ہندوستان دنیا کاسب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ ایسے میں ملک کے نوجوان اور خواتین ووٹروں کی مکمل سرگرمی کے ساتھ الیکشن کےعمل میں حصہ داری ہونا بہت ضروری ہے۔ بہار میں خواتین پوری سرگرمی کے ساتھ ووٹنگ کے عمل میں شامل ہوتی ہیں۔ اور حکومت کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تخمینہ کے مطابق گذشتہ ایک دہائی میں بہار میں انجام پذیر سبھی عام الیکشن میں خواتین نے مردوں سے زیادہ ووٹنگ کی ہے۔ ایسے میں لڑکیوں کیلئے ووٹر لسٹ میں نام ہونا نہ صرف ووٹر کے طور پر ان کی پہچان کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ ان کی حق رائے کو یقینی بنانے کیلئے بھی لازمی پہلو ہے۔ اس موقع پر چیف الیکشن افسر کے ذریعہ مختلف طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کےعمل سے جڑے ان کے مختلف سوالات کا جواب بھی دیا گیا۔ اور اس جانکاری سے بھی واقف کرایاگیا کہ اب ووٹر لسٹ میں رجسٹریشن کیلئے اہلیتی تاریخ یکم جنوری کےعلاوہ یکم اپریل، یکم جولائی، یکم اکتوبر بھی ہونگی۔ اس طرح سے اب ایک اہلیتی تاریخ نہ ہوکر کلینڈر سال میں چار اہلیتی تاریخیں ہونگی۔ یہ سبھی اہم ووٹر جو سال میں کسی بھی اہلیتی تاریخ کو 18 سال کی عمر پوری کررہے ہوں ووٹر لسٹ میں رجسٹریشن کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں ووٹر لسٹ میں رجسٹریشن کیلئے استعمال ہونے والے مختلف فارموں اور عمل سے طالبات کو واقف کرانے کیلئے ایک نکڑ ناٹک کابھی انعقاد کیاگیا۔ پروگرام میں ضلع الیکشن افسر و ضلع مجسٹریٹ چندرشیکھ سنگھ نے بھی الیکشن کے عمل کے مختلف پہلوؤں پر جانکاری دی اور بتایا کہ سبھی فرموں میں آن لائن درخوست کیلئے نیشنل ووٹر سروس پورٹل اور ووٹر ہیلپ لین ایپ کااستعمال کیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آف لائن درخواست کیلئے سبھی ضلع الیکشن شاکھ، سب ڈویزن، الیکشن دفتر، اور بلاک الیکشن دفتر، اور اپنے پولنگ مرکز کے بی ایل او سے رابطہ کرناہوگا۔ اس کے علاوہ رجسٹریشن سے متلعق دیگر جانکاری حاصل کرنے کیلے ووٹر ہیلپ لائن 1950 کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی تنے سلطانیہ ، اے ڈی ایم، شیلجا پانڈے، مگدھ مہیلا کالج کی پرنسپل ایس بی یادو، الیکشن شعبہ کے افسران نویدیتاسنہا، آسوتوش رائے، کپل شرما، دویانشی شریواستو، اور کالج کے مختلف شعبہ کے لکچرس موجود تھے۔

 

About awazebihar

Check Also

حج وہ افضل عمل ہے جو ماضی کے گناہوں کو ملیامیٹ کر دیتا ہے :مولاناخورشیدمدنی

پٹنہ : (پریس ریلیز) بہارریاستی حج کمیٹی کےچیئر مین الحاج عبدالحق نے اپنے خصوصی پریس اعلانیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *