مسجد کی چہاردیواری توڑنے والوں پر مفصّل تھانہ سیوان میں ایف آئی آر درج: افضل عباس

پٹنہ : مولانا مظہر حسین وقف اسٹیٹ نمبر۱۵۴، کرن پورہ سیوان جس کا توضیع نمبر ۳۷۹۶، کھاتہ نمبر ۱۴۳ ہے، اس میں واقع مسجد کی چہاردیواری کو محمد اصغر، نوید اصغر، شہنواز اصغر، وسیم اصغر، سرور علی، منظر علی، مظہر کے ذریعہ شرپسندانہ اور علاقہ میں کشیدگی پھیلانے کی غرض سے توڑ دیا گیا جو غیرقانونی ہے۔ اس سلسلے میں وقف بورڈ کے ذریعہ مفصل تھانہ سیوان میں ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کا کیس نمبر 727/22، مورخہ 7.12.2022 ہے، IPC کی دھارا 427 کے علاوہ وقف ایکٹ
1995 کی دھارا 52(A) کے تحت مورخہ 7.12.2022 کے ذریعہ ایف آئی درج کیا گیا ہے جس کے تحت مذکورہ ملزمین کے خلاف وقف جائیداد کو برباد کرنے کے عوض میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ باتیں شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس نے مذکورہ معاملہ کے مدنظر اپنے اخباری بیان میں بتائیں۔
چیئرمین موصوف نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل علاقہ کے کچھ شرپسند عناصر اور زمین مافیاؤں کے ذریعہ مسجد کی چہار دیواری کو توڑ کر جبراً قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر بورڈ کے ذریعہ سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی گئی۔ مسجد کی دیوار توڑنے کی وجہ کر علاقہ میں گزشتہ کئی دنوں سے کشیدگی پھیلی ہوئی ہے جس وجہ کر وہاں کا ماحول بے حد خراب ہوگیا ہے۔ بورڈ کی تندہی اور مسلسل کوششوں سے مفصل تھانہ سیوان میں بالآخر ایف آئی آر درج کرا دیا گیا ہے۔ جلد ہی مذکورہ ملزمین کے خلاف وقف ایکٹ 1995 کی دھارا 52(A) کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر کرمنل کیس کیا جائے گا، ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری ہوگا اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

 

About awazebihar

Check Also

فتویٰ پر عمل قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے مترادف ہے

  مدرسہ معہدالقرآن ، بنڈلہ گوڑہ حیدرآبادمیں دارالافتاء کے آغاز پر علماء کرام کا خطاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *