حکومت نے نربھیا فنڈ کی مدد سے ملک میں ایک ہزار سے زیادہ فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی ہیں : اسمرتی ایرانی

نئی دہلی ، 10 دسمبر (ایجنسی)۔مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت نے نربھیا فنڈ کی مدد سے ملک میں ایک ہزار سے زیادہ فاسٹ ٹریک کورٹس قائم کی ہیں۔نئی دہلی میں بچوں کے جنسی جرائم سے تحفظ (پی او سی ایس او) ایکٹ پر اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل فاسٹ ٹریک عدالتوں میں سے 300 سے زیادہ بچوں اورپی او سی ایس اوایکٹ کے لیے وقف ہیں۔ایکٹ کے تحت مقدمات کو نمٹانے میں لگنے والے وقت پر بات کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے کہا کہ پی او سی ایس او کیس کو نمٹانے میں اوسطاً 509 دن لگتے ہیں۔ وزیر نے کہا کہ حکومت متاثرہ بچے کی ذہنی صحت پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے 2012 میںپوسکو ایکٹ کے نفاذ کو ہندوستان میں بچوں کے حقوق کی تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ پوسکو ایکٹ طویل سفر میں صرف پہلا قدم ہے کیونکہ متاثرین کے اہل خانہ پولیس میں شکایت درج کرانے میں انتہائی ہچکچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجداری نظام انصاف کی سست رفتار اس کی ایک وجہ ہے۔

About awazebihar

Check Also

ہر شہری کے لیے قابل رسائی اور معیاری عوامی خدمات ہماری ترجیح ہے۔ ایل جی سنہا

سرینگر۔ 30؍ ستمبر۔ ۔ جموںو کشمیر  کے  لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج ورچوئل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *