کیشورائے پاٹن سے شروع ہوئی راہل کی بھارت جوڑو یاترا، راہل نے صفائی اہلکاروں کا درد معلوم کیا

جے پور، 10 دسمبر (ایجنسی)۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سونیا گاندھی کی سالگرہ کی وجہ سے ایک دن کا وقفہ لینے کے بعد ہفتہ کی صبح رنتھمبور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ یاترا کیمپ پہنچے۔ اس کے بعد انہوں نے بوندی ضلع کے کیشورائےپاٹن سے اپنی یاترا شروع کی۔ راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا کا آج چھٹا دن ہے۔ یاترا کے آغاز کے بعد وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا، وزیر کھیل اشوک چندنا، وزیر رمیش مینا، ایم ایل اے کرشنا پونیا اور کئی ایم ایل اے اور وزرا ہفتہ کو راہل کے ساتھ رہے۔

بھارت جوڑو یاترا صبح 8:30 بجے ریلائنس پیٹرول پمپ، رنگپوریہ، کیشورائے پاٹن، لالسوٹا-کوٹا ہائی وے سے شروع ہوئی، جو ارنیٹھا گاوں پہنچ کر قیام کرے گی۔ یاترا کا دوسرا مرحلہ 3:30 بجے شروع ہوگا۔ اس کے بعد یاترا بالاپور چوراہا کپرین پہنچے گی۔ یاترا کا آخری مقام بالاپور چوراہا رکھا گیا ہے۔ راجستھان میں پہلے پڑاو میں، یاترا 13.8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے آج ارنیٹھا پہنچی ہے۔ صفائی اہلکار بھی آج بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔ راجستھان سمگرا سیوا سنگھ کے صدر سوائی سنگھ نے کہا کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ مرکزیت کی سیاست نے خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ہر شعبہ نجکاری کی طرف بڑھ رہا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے صفائی کارکنوں سے بات کی۔ راہل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کافی دور تک چلے۔

آج کی یاترا میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ راہل گاندھی نے کیشورائے پاٹن میونسپلٹی کے صفائی کارکنوں سے بات چیت کی اور راہل نے ان سے اجرت کے بارے میں بات کی اور انہیں کس قسم کی پریشانیوں کا سامنا ہے، اس کے بارے میں دریافت کیا۔ اس دوران وزیر اعلی اشوک گہلوت بھی جے پور سے یاترا میں شامل ہوئے۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ادھیر رنجن بھی بوندی پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے بھی راہل گاندھی کے ساتھ مل کر کام کیا۔ یاترا ارنیٹھا پہنچی، جہاں 3.30 بجے تک لنچ کا پروگرام رکھا گیا۔ بھارت جوڑو یاترا میں خواتین کے لیے آج کا دن مقرر کیا گیا تھا، لیکن اب اسے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب 12 دسمبر کو راہل کے ساتھ صرف خواتین یاتری ہوں گی۔ پرینکا گاندھی بھی اس دن یاترا کا حصہ ہوں گی۔ اسے مہیلا شکتی پدیاترا کا نام دیا گیا ہے۔

راہل گاندھی کی یاتراکے دوران 12 دسمبر کو یوم خواتین منایا جائے گا۔ اس دن راہل کے ساتھ مرکزی دائرے میں صرف خواتین ہی چلیں گی۔ پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیں گی۔ پرینکا گاندھی سونیا گاندھی کی سالگرہ منانے رنتھمبور میں ہیں۔ اس سے پہلے 10 دسمبر کو راہل گاندھی کے ساتھ صرف خواتین مسافروں کے چلنے کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن پرینکا گاندھی کی وجہ سے اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

یاترا میں ہفتہ کو بوندی کیشورائے پاٹن علاقے سے انتخاب لڑچکے اور سابق ضلع سربراہ راکیش بویئت نے بھی راہل گاندھی سے بات چیت کی۔ دوسری طرف مارواڑ ڈویژن سے بڑی تعداد میں لوگ آج یاترا میں شامل ہونے کے لیے پہنچے تھے۔ 100 سے زیادہ بسیں یہاں پہنچ چکی تھیں۔ ان میں کانگریس کارکنوں کے ساتھ ایم ایل اے منیشا پنوار، دیویا مدیرنا، جودھ پور کے سابق میئر رامیشور ددھیچ شامل ہونے کے لئے پہنچے ۔راہل گاندھی راجستھان کی یاترا کے دوران صرف ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ 19 تاریخ کو الور میں ایک بہت بڑی ریلی ہوگی۔ 18 دسمبر کو الور کے قریب راہل گاندھی کی پریس کانفرنس ہوگی۔ اس کے بعد یہ یاترا 24 دسمبر کو دہلی پہنچے گی۔ راہل 7-8 دن دہلی میں رہیں گے اور 2 یا 3 جنوری کو بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع ہوگی۔

کھانے کے وقفے کے دوران پریس کانفرنس میں جے رام رمیش نے گجرات انتخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی اور ایم آئی ایم پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں ووٹ کٹوا ہیں جہاں بھی کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوتا ہے، دونوں ووٹ کاٹنے کے لیے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ یہ دونوں بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔ رمیش نے گجرات میں شکست کے لیے پارٹی کی کمزور تنظیم کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

About awazebihar

Check Also

غریبوں کو بھی امیروں جیسی طبی سہولیات ملنی چاہئے : مانڈویہ

نئی دہلی، 09 جون (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *