گجرات میں جے ڈی یو کے امیدوار نے سب سے کم ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا: سشیل مودی

پٹنہ، 10 دسمبر (اے بی این ایس)۔راجیہ سبھا کے رکن اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے ہفتہ کے روزکہا کہ جہاں بی جے پی نے گجرات میں 156 سیٹیں جیت کر ریکارڈ قائم کیا، وہیں جے ڈی یو کے باپو نگر اسمبلی امیدوار پٹھان امتیازا سدخان نے 30 ووٹ حاصل کرکے سب سے کم ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی کو 52.50 فیصد ووٹ ملے جبکہ جے ڈی یو کو صفر فیصد ووٹ ملے۔سشیل مودی نے کہا کہ اے اے پی نے 13 فیصد ووٹ حاصل کرکے قومی پارٹی کا درجہ حاصل کیا جبکہ جے ڈی یو کو صفر فیصد ووٹ حاصل کرکے علاقائی پارٹی کا درجہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد مردہ گھوڑے کی مانند ہے، اس پر جتنے بھی کوڑے لگائے جائیں وہ گھوڑا مزید کھڑا نہیں ہو سکتا۔ کیجریوال نے اکیلے ہی عآپ کو دو ریاستوں میں حکومت اور قومی پارٹی کا درجہ حاصل کیا، جب کہ نتیش کمار اپنی آبائی ریاست میں بڑی مشکل سے 45 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

About awazebihar

Check Also

ایس ٹی ای ٹی امتحان میں 79.79 فیصد امید وار کامیاب

پٹنہ (اے بی این) بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے منگل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *