گورکھپور:10دسمبر(یواین آئی)گوکھپور:10دسمبر(یواین آئی)لوک سبھا اسپیکر اوم پرکاش برلا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ صوبہ پوری دنیا میں سب سے امید افزاء اقتصادی منزل کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
مہارانا پرتاپ ایجوکیشن کونسل کی جشن فاونڈیشن ویک کے اختتامی اجلاس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئ اسپیکر نے کہا’اقتصادی منزل کے انتخابی میں بڑے ممالک بھی یوپی کو ترجیح دے رہے ہیں اور یہ تمام وزیر اعلی یوگی آڈتیہ ناتھ کی سوچ اور ویژن کی مابدولت ممکن ہوسکا ہے۔یہ اسی کا ثمرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوپی صرف اپنے شاندار تہذیب و ثقافت،روحانیت اور سخت مشقت کی وجہ سے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ آج ترقی کے معاملے میں دنیا میں سب سے تیزرفتاری سے آگے بڑھنے والا صوبہ ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جن کے ایک اختراعی ذہن کے مالک ہیں تمام شعبوں میں بشمول انڈسٹری، سروس، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی میں بڑے ویژن کے ساتھ ریاست میں کام کیا ہے۔
برلا نے کہا کہ آج یوپی میں امن و امان ہے،چست و درست نظم ونسق ہے، انصاف، مساوات و ومساوی سماج یوپی کا خاصہ ہے۔جہاں امن ہوتا ہے وہاں ترقی و خوشحالی ان کا مقدر بنتی ہے۔ یوپی کا نظم و نسق اور امن وامان ہی وہ وجہیں ہیں جن کی وجہ سے پوری دنیا سے لوگ یو پی کو اقتصادی منزل کے طور پر منتخب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے پاس وہ ویژن ہے جس کے ذریعہ ریاست کو معاشی طور پر مضبوط بنایاجاسکے اوروہ سب سے بڑا روزگار پیدا کرنے والا ہو۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا ہندوستان جو کہ کافی تیزی کے ساتھ بدل رہا اور ترقی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے، پوری دنیا کی تجسس و حیرت کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان نے غریبوں کو اتنے بڑے پیمانے پر رہائش گاہیں فراہم کی ہیں جس سے ایک نئے آسٹریلیاکو آباد کیا جاسکتا ہے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ جب پوری دنیا کوروبا جیسی مہلک وبا سے نبردآزما تھی ہندوستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مضبوط قوت اداری کے ساتھ چیلنجز کا مقابلہ کیا اور عوامی فلاح و ملک کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے بہتر سے بہتر انتظام کر کے دکھایا۔