راجہ بازار میں چانکیہ آئی اے ایس اکیڈمی کی شاخ کا افتتاح

پٹنہ (اسٹاف رپورٹر)سول سروس امتحان کی تیاری کروانے کیلئے چانکیہ آئی اے ایس اکادمی کے پٹنہ برانچ کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر کرشنا سنگھ نے پریس کانفرنس کر کے یہ جانکاری دی کہ آئی اے ایس اکیڈمی کی ملک میں 25 ویں اور بہار میں دوسری شاخ بیلی روڈ پیلر نمبر 25 کے پاس واقع ہے کا آغاز ہوگیا۔ اس پریس کانفرنس میں قانون ساز کاؤنسل کے سابق چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ، نگرکمیشنر انیمیش پراشر، اور چانکیہ آئی اے ایس اکیڈمی کے فاؤنڈر ایکسیس گرو اے کے مشرا بھی موجود تھے۔
کاؤنسل کے سابق چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ انیمیش پراشر اور گرو اے کے مشرا نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر نئی شاخ کاافتتاح کیا اور یہاں پڑھنے والے طلبہ کو ان کے روشن وتابناک مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پہلے ہی دن بڑی تعداد میں طلبہ نے داخلہ کرایا۔ چانکیہ کے فاؤنڈر، چیئرمین، ایکسیس گرو اے کے مشرا نے بتایا کہ 13 دسمبر 12 بجےسے راجہ بازار شاخ پر ہی طلبہ کیلئے ایک خصوصی سمینار کاانعقاد کیاجائےگا۔ چانکیہ آئی اے ایس اکیڈمی کے ریجنل ہیڈ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ آج سول سروس امتحان کی تیاری کرانے والی ملک کے سب سے بڑا ادارہ چانکیہ آئی اے ایس اکیڈمی ہے۔ جس کی کل 25 سنٹر ہیں۔ بہار میں سول سروس امتحان کے تئیں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ ساتھ ہی چھوٹی چھوٹی جگہوں پر سمینار کر کے طلبہ کو سول سروس امتحان کی باریکیوں کو سمجھایاجارہا ہے۔ اسی کانتیجہ کا ہے کہ بہار کاریزلٹ سول سروس امتحان میں لگاتار بہتر رہا ہے۔گذشتہ پانچ سالوں میں اکیڈمی سے ٹاپ ٹین میں ہر سال کم سے کم پانچ طلبہ رہے ہیں۔ 1993 سے 29 سالوں کی تاریخ میں اکیڈمی سے پانچ ہزار سے زیادہ طلبہ کا سلیکشن سول سروس امتحان میں ہو چکا ہے۔

About awazebihar

Check Also

برج بھوشن کی حمایت میں اترے اجودھیا کے سنت

اجودھیا:29مئی(یواین آئی) اجودھیا کے سنتوں نے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کررہے ریسلر فیڈریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *